علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 6 مئی، 2025

#بہترین_صدقہ



 #بہترین_صدقہ


🌹🌹 حضرت امام علی رضا علیہ السلام:


🟤 عوْنُــكَ لِلضَّعِيــفِ مِــنْ أَفْضَــلِ الصَّدَقَــةِ.


🔵 تمہارا کمزور کی مدد کرنا بہترین صدقات میں سے ہے


📚 تحف العقول، ص۴۴۶، و روي عنه ع في قصار هذه المعاني


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 بعثت سے قبل حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی زندگی کا ایک واقعہ آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ کا ستم رسیدہ لوگوں کی مدد کے واسطے جوانوں کے عہد و پیمان یعنی "حلف الفضول" میں شریک ہونا ہے۔


← کبھی کبھی مکہ میں غریب، کمزور اور بے سہارا لوگ ستم کا شکار ہو جایا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ اور دیگر کچھ جوانوں نے آپس میں عہد کیا کہ ایسے افراد کی حمایت کریں گے تاکہ ان پر ستم نہ ہونے پائے۔ 


← آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ اس عہد کا ذکر خیر کیا کرتے  تھے اور اس پر خوشی کا اظہار فرماتے تھے۔ 


[ فروغ ابدیت، ص۱۸۱، دوران جوانی۔]


← حضرت امام رضا علیہ السلام نے ضعیف اور کمزور لوگوں کی حمایت کو بہترین صدقات میں شمار فرمایا ہے۔


← صدقہ، صرف غریب کی مالی امداد کا نام نہیں ہے، بلکہ لوگوں کی ہر طرح کی مدد اور خیر خواہی دین کے نقطۂ نظر سے صدقہ میں شمار ہوتی ہے اور اجر و ثواب کا باعث ہے، یہاں تک کہ لوگوں کے راستے میں آنے والے پتھر کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔


← اسلامی معاشرہ میں کسی بھی غریب کو یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی ان کی فکر میں نہیں ہے۔ حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں: مَنْ أَعَانَ مُؤْمِناً نَفَّسَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ عَنْهُ ثَلَاثاً وَ سَبْعِينَ كُرْبَةً وَاحِدَةً فِي الدُّنْيَا وَ ثِنْتَيْنِ وَ سَبْعِينَ كُرْبَةً عِنْدَ كُرَبِهِ الْعُظْمَى قَالَ حَيْثُ يَتَشَاغَلُ النَّاسُ بِأَنْفُسِهِمْ. جو شخص کسی بندہ مومن کی مدد کرتا ہے خدائے عزّ و جلّ اس سے ۷۳ تہتّر مشکلات کو دور فرماتا ہے۔ ایک دنیا میں اور ۷۲ بہتّر آخرت میں، اس دن کہ جب لوگ اپنی گرفتاریوں میں مشغول ہونگے۔


[الکافی، ج ۲، ص۱۹۹، ح۲، بَابُ تَفْرِيجِ كَرْبِ الْمُؤْمِن‏]


← اگر کوئی کاروبار میں کمزور ہے، اس کی مدد کرنا اجر و ثواب کا باعث ہوگا۔


← اگر کوئی سبق اور کلاس میں کمزور ہے، اس کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے۔


← اگر کوئی اس واسطے ضعیف و کمزور ہے، کہ اس کا حق مارا گیا ہے؛ صاحبان قدرت کی ذمہ داری ہے کہ اس کا دفاع کریں۔


📚حکمت های رضوی،  جواد محدثی، انتشارات آستان قدس رضوی۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor