علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 8 جولائی، 2021

شکر خدا "ہر حال میں"

 



#شکر

 

🌹شکر ہر حال میں🌹

 

 

✍🏼 خدا کا شکر بجا لانے والے تو شاید بہت ہوں۔۔۔

 

 

📌لیکن قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے بندگانِ «شَکور» کم ہیں:

 

 

🕋  وقلِیلٌ مِنْ عِبٰادِیَ الشَّکُورُ (سبأ /۱۳)

 

 

💢  اور ہمارے بندوں میں شکر گزار بندے بہت کم ہیں۔

 

 

#شکور یعنی جو ہمیشہ، ہر حال میں خدا کا شکر گزار رہے۔۔۔

 

 

فى السّرّاء و الضّرّاء۔۔۔

 

 

خواہ آسانیوں،  خوشیوں کا زمانہ ہو۔۔۔ یا آفتوں ، مصیبتوں کا وقت۔۔۔۔

 

 

🔰 نعمتوں پر تو ہم خدا کے شکرگزار ہوتے ہیں،  لیکن جب سختیوں میں گرفتار ہو جائیں شکر خدا بھول جایا کرتے ہیں۔

 

 

♻️ اور اگر زبانی شکر کا فیض  مل بھی جائے۔۔۔۔ تو عمل اور اعضاء  و جوارح سے شکر یعنی نعمت کےصحیح استعمال  اور ہر حال میں  خدا کی اطاعت کی منزل بڑی دشوار ہوتی ہے۔

 

 

👈🏼 ایک  واقعہ:

 

📖 و عن عمر رضى اللّه عنه أنه سمع رجلا يقول: اللهم اجعلنى من القليل، فقال عمر ما هذا الدعاء؟ فقال الرجل: إنى سمعت اللّه يقول‏ وَ قَلِيلٌ مِنْ عِبادِيَ الشَّكُورُ فأنا أدعوه أن يجعلني من ذلك القليل، فقال عمر: كل الناس أعلم من عمر

 

📕 کہتے ہیں کہ عمر ابن الخطاب نے ایک شخص کو  یہ کہتے ہوئے سنا:

 

اللهم اجعلنى من القليل

 

بار الہا! مجھے قلیل لوگوں میں قرار دے۔

 

انہوں نے کہا: یہ کون سی دعا ہے؟ 

 

اس شخص نے کہا: میں نے سنا ہے کہ خدا فرماتا ہے: ‏ وَ قَلِيلٌ مِنْ عِبادِيَ الشَّكُورُ تو میں خدا سے یہی دعا کر رہا ہوں کہ وہ مجھے ان قلیل لوگوں میں قرار دے۔

 

عمر ابن الخطاب کہتے ہیں: سارے لوگ عمر سے  زیادہ جاننے والے  ہیں۔

 

📚 الكشاف عن حقائق غوامض التنزيل و عيون الأقاويل فى وجوه التأويل، زمخشرى، محمود بن عمر،ج‏3، ص573،  دار الكتاب العربي، بيروت، 1407 ه.ق.

 

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor