علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 15 جولائی، 2021

اس طریقہ سے مجھ سے ہوجاؤ



 #ولایت


#مجھ_سے_ہوجاؤ


👇🏼اس طریقہ سے 👇🏼


🌷🌷 حضرت امام علی علیہ السلام: 


🔴 يا كُمَيْلُ‏ لَا تَأْخُذْ إِلَّا عَنَّا تَكُنْ‏ مِنَّا


🔵 اے کمیل اگر چاہتے ہو ہم سے ہو جاؤ، اپنے تمام دینی احکام و معارف کو ہم سے حاصل کرو۔


📚 تحف العقول ،ص171، وصيته ع لكميل بن زياد مختصرة؛  بشارة المصطفى لشيعة المرتضى (ط - القديمة)، ص25، وصية أمير المؤمنين«ع» لكميل بن زياد(رض)۔


✍🏻 کچھ لوگ ولایت جیسے مسئلہ کو بہت آسان سمجھتے ہیں اور وہ لوگ جو پورے عشق و محبت کے ساتھ ائمہ اطہار علیہم السلام پر آنسو بہاتے ہیں، ان کے لئے ماتم کرتے ہیں،عزاداری کرتے ہیں، ان سے توسل نہیں چھوٹتا، خود کو  اہل ولایت سمجھتے ہیں؛ یعنی اسی کو کافی جانتے ہیں۔ بلکہ کچھ تو سمجھتے ہیں کہ ولایت  ان کے گناہوں اور بدکاریوں کے ساتھ جمع ہو سکتی ہے (یعنی گناہ بھی کرتے رہیں اور ولایت کا دم بھی بھرتے رہیں)


📌 اگرچہ ’’ولایت ‘‘کے مختلف درجات ہیں۔ اس کا ایک درجہ  یہ ہے کہ   ان سے توسل کیا جائے، ان کی طرف توجہ رکھی جائے  اور ان کی مجالس عزا میں شرکت کی جائے؛ لیکن اس میں شک نہیں کہ یہ کافی نہیں ہے، کامل اور واقعی ولایت یہ ہے  کہ اپنی پوری زندگی کے پروگرام کو ان بزرگ ہستیوں کے ارشادات کی روشنی میں ترتیب دیں اور اپنی پوری زندگی میں  ان کو حاضر جانیں، اور اسلامی معارف و علوم کو ان سے لیں۔


🔖 جناب سلمان فارسی اہل بیت (ع) میں سے قرار پائے کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کے ہر مرحلہ میں اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کی، اور کسی بھی لمحہ اہل بیت کی اتباع کے سوا  کچھ سوچا  ہی نہیں۔


⚠️اس ولائی طرز تفکر اور آئیڈیالوجی کے مقابل یہ ہے کہ:


1️⃣ انسان اپنے نظریہ، گمان، خیالات کی پناہ میں چلا جائے، اور فریب جیسے غلاف سے اس کو سجا لے، اور اسی راہ پر چلتا رہے۔


2️⃣ یا فقط اپنی عقل پر بھروسہ نہ کرے، قرآن و سنت پر بھی نظر رہے، لیکن ان کی شاگردی میں نہ رہے اور ان کے پیچھے پیچھے نہ چلے، بلکہ خود کو ان کا استاد سمجھ بیٹھے! یعنی پہلے خود ارادہ کرے اور اس کے بعد قرآن کی آیتوں اور معصومین(ع) کی روایتوں کا سہارا لے، اور اپنے نظریہ کو خدا کے دین پر ڈال دے، قرآن کریم کی آیتوں کی غلط تفسیر کرے خلاصہ یہ کہ تفسیر بالرائے کرے ۔


3️⃣ یا یہ کہ اپنی عقل و خرد کا بھی استعمال کرے اور اس کے مقابل قرآن و سنت کی شاگردی بھی ، لیکن ساتھ ساتھ کچھ بدعتیں بھی خود سے چھوڑ جائے اور  اور دین سے باہر کی چیزوں کو دین میں داخل کردے اور دین و  لادینیت کے مجموعہ کو دین خدا سمجھ کر اس پر عمل کرے۔   


((بار الہا! ہمیں  ان تینوں خطرناک راستوں سے بچنے اور نبی اکرم (ع) اور اہل بیت (ع) سے دین کامل حاصل کرنے اور حقیقی مولائی بننے میں مدد عطا فرما))


📚110 سرمشق از سخنان حضرت علی (ع)،  حضرت آیۃ اللّٰہ ناصر مکارم شیرازی دام ظلہ، ص92۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor