علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 20 جولائی، 2021

یوم عرفہ


 

#یوم_عرفہ


✍🏼 روز عرفہ اسلام کی  عظیم عیدوں میں سے ہے اگرچہ روز عید نہیں کہا جاتا لیکن مبارک اورسعید ہے۔ اس دن خدائے رحمن و رحیم اپنے بندوں کو عبادت، دعا، مناجات کے لئے اپنی بارگاہ میں بلاتا ہے اور اپنی نعمتوں کے دسترخوان بچھا دیتا ہے۔ (الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)،ج‏2،ص56۔)


ذی الحجہ کی 9 تاریخ کو ظہر سے حجاج کرام صحرائے عرفات میں وقوف کرتے ہیں اور مغرب کے وقت عرفات سے مشعر الحرام کی طرف جاتے ہیں تاکہ دوسرے مناسک حج انجام دے سکیں۔ اس دن کی فضیلت کے سلسلہ میں بعض روایات:


⭕️ یوم مباہات:


🌷🌷رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ


🔴 أنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَظَرَ إِلَى أَهْلِ‏ عَرَفَاتٍ‏ فَبَاهَى بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ قَالَ انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثاً غُبْراً 


🔵 خدا اہل عرفات کو دیکھ کر ان کے ذریعہ فرشتوں پر مباہات کرتا ہے کہتا ہے: میرے بندوں کو دیکھو! کہ الجھے ہوئے غبارآلود بالوں کے ساتھ میرے پاس آئے ہیں۔ (مجموعة ورام،ج‏1، ص56۔)


⭕️ روز مغفرت:


🌷🌷پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ


🔴 أعظَمُ أهلِ عَرَفاتٍ جُرماً مِنِ انصَرَفَ و هُوَ يَظُنُّ أنَّهُ لَن يُغفَرَ لَهُ


🔵 اہل عرفات میں سے سب سے بڑا گنہگار وہ شخص ہے جو وہاں سے واپس آئے جبکہ گمان کررہا ہو کہ وہ بخشا نہیں جائے گا۔ (دعائم الإسلام،ج‏1، ص320)


🌷🌷امام علی علیه السلام :


🔴 منَ الذُّنوبِ ذُنوبٌ لاتُغفَرُ إلّا بِعَرَفَاتٍ


🔵 بعض گناہ عرفات کے علاوہ بخشے نہیں جاتے۔ (دعائم الإسلام،ج‏1،ص294)


⭕️ روز دعا:


🌷🌷امام صادق علیه السلام :


🔴 تخَيَّر لِنَفسِكَ مِنَ الدُّعاءِ ما أحبَبتَ واجْتَهِد ، فإنَّهُ (يَومَ عَرَفَة) يَومُ دُعاءٍ و مَسألَةٍ


🔵جتنا دل چاہے اپنے لئے دعا کرو اور دعا و مناجات کے سلسلہ میں کوشش کرو، کیونکہ یوم عرفہ حاجت طلب کرنے اور دعا مانگنے کا دن ہے. (الكافي (ط - الإسلامية)،ج‏4، ص464)


🌷🌷امام باقر علیہ السلام


🔴 نظَرَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ع يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى قَوْمٍ يَسْأَلُونَ النَّاسَ فَقَالَ وَيْحَكُمْ أَ غَيْرَ اللَّهِ تَسْأَلُونَ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ إِنَّهُ لَيُرْجَى فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ لِمَا فِي بُطُونِ الْحَبَالَى أَنْ يَكُونَ سَعِيدا


🔵 عرفہ کے دن حضرت علی بن الحسین علیہما السلام نے کچھ آدمیوں کو لوگوں سے مانگتے ہوئے دیکھا۔ فرمایا افسوس ہے تم پر! آج کے دن تم لوگ خدا کے علاوہ دوسروں سے مانگ رہے ہو جبکہ آج کے دن امید یہ ہے کہ شکم مادر کے بچے بھی سعادتمند اور خوشبخت ہوں۔ (مستدرك الوسائل،ج‏10، ص35)


⭕️⭕️ اعمال روز عرفہ


1️⃣ غسل


2️⃣ زیارت امام حسین علیہ السلام جس کا ثواب ہزار حج، ہزار عمرہ اور ہزار جہاد کے برابر بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے، زیارت کی فضیلت کے سلسلہ میں روایات متواتر ہیں، اگر کسی کو توفیق ملے کہ وہ زیر قبّہ مقدّسہ پہونچ سکے اس کا ثواب میدان عرفات میں حاضر ہونے والے سے کم نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہے۔


3️⃣ نماز عصر کے بعد، دعائے عرفہ سے پہلے زیر آسمان دو رکعت نماز ادا کرے اور خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرے۔ تاکہ اسے عرفات میں حاضر ہونے کا ثواب عطا ہو اور اس کے گناہ بخش دیے جائیں، اسکے بعد اعمال اور دعاؤوں میں مشغول ہو جو ائمہ طاہریں علیہم السلام سے نقل ہوئیں ہیں۔


⭕️ شیخ کفعمی کتاب "مصباح" میں فرماتے ہیں: جو شخص دعا وغیرہ پڑھنے میں کمزوری کا احساس نہ رکھتا ہو اس کے لئے مستحب ہے روزہ رکھے، زوال سے پہلے غسل، اسی طرح شب و روز عرفہ میں زیارت امام حسین علیہ السلام، جب زوال ہوجائے تو  آسمان کے نیچے جائے اور نماز ظہر و عصر کو بہترین رکوع و سجود کے ساتھ بجا لائے، اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے، پہلی رکعت میں سورہ "حمد" کے بعد سورہ "توحید" اور دوسری رکعت میں سورہ "حمد" کے بعد سورہ "کافرون" پڑھے، اس کے بعد چار رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ "حمد" کے بعد پچاس مرتبہ سورہ "توحید" پڑھے۔


📚مفاتیح الجنان، شیخ عباس قمی.



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor