علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 31 جولائی، 2024

۲۵/ محرم: شہادت امام سجاد علیہ السلام



۲۵/ محرم


#شہادت_امام_سجاد_علیہ_السلام


◾️ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام بنا بر مشہور سنہ ۹۴ یا ۹۵ ھ میں  شہید ہوئے۔


[الکافی، ج۱، ص۴۶۶،۴۶۸؛ مسار الشیعہ، ص۲۶، العدد القویہ، ص۳۱۵؛ زاد المعاد، ص۳۲۸؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۴؛ مصباح المتہجد، ص۷۲۹؛ فیض العلام، ص۱۶۵؛ بحار الانوار، ج۵۹، ص۱۹۹]


آپ علیہ السلام ۵۷ سال کی عمر میں اس زہر سے شہید ہوئے جسے ولید بن عبد الملک یا ہشام لعنہما اللہ نے دیا تھا۔ 


یہ اس وقت ہوا جب کہ آپ واقعہ کربلا کے ۳۴ یا ۳۵ سال بعد اپنے بابا، بھائی، چچا اور دیگر اقرباء کی شہادت اور بہنوں، پھوپھیوں کی اسارت جیسے جاں کاہ مصائب پر گریہ کناں تھے۔ 


حضرت امام باقر علیہ السلام نے آپ علیہ السلام کو غسل و کفن دیا اور بقیع میں انکے مظلوم چچا حضرت امام مجتبیٰ علیہ السلام کے قریں سپرد خاک کیا۔


امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کے سال کو مزید دیگر کئی علماء و فقہاء کی وفات کی وجہ سے "سنۃ الفقہاء" کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔


[كشف الغمة في معرفة الأئمة (ط - القديمة)، ج۲، ص۹۱، باب ذكر ولد علي بن الحسين ع]


آپ علیہ السلام کی شہادت کے سلسلہ میں دیگر اقوال بھی ذکر ہوئے ہیں: ۱۲محرم، ۱۸ محرم، ۱۹ محرم، ۱صفر۔


[توضیح المقاصد، ص۳؛ منتہی الامال، ج۲، ص۳۷؛ مناقب آل ابی طالب، ج۴، ص۱۸۹؛ اختیارات، ص۳۳]


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۲۵/محرم، ص۴۱



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor