#پاراچنار
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيهِ رَٰجِعُونَ
افسوس کہ یزیدی اور تکفیری ٹولے نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ محرم میں ایک اور کربلا بنا دی، اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی، اور لاتعداد مومنین کے لہو سے سرزمین پاراچنار کو رنگین بنا ڈالا۔ سلام ہو پاراچنار کے ان غیور اور بہادر حسینیوں پر جنہوں نے ہمیشہ ظلم کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور راہ حق میں جام شہادت نوش فرمایا۔
ہم اس کربناک سانحے کی پرزور مذمّت کرتے ہیں اور پاراچنار کے مومنین، شہداء کے وارثین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
خدا پاراچنار کے مومنین کی حفاظت فرمائے اور شجرہ ملعونہ خبیثہ کو رسوا کرے۔
اَللّهُمَّ اِنّا نَشْکوُ اِلَیْکَ فَقْدَ نَبِیِّنا صَلَواتُکَ عَلَیْهِ وَالِهِ وَغَیْبَهَ وَلِیِّنا وَکَثْرَهَ عَدُوِّنا وَقِلَّهَ عَدَدِنا وَشِدّهَ الْفِتَنِ بِنا وَتَظاهُرَ الزَّمانِ عَلَیْنا
خدایا ہم تجھ سے شکایت کرتے ہیں اپنے نبی ص کے اٹھ جانے کی کہ ان پر اور انکی آل پر تیری رحمت ہو، اور اپنے ولی کی غیبت، دشمنوں کی کثرت، اور اپنی تعداد کی قلت، اور فتنوں کی شدّت اور حوادث زمانہ کی ہم پر یلغار کی۔