علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 16 جولائی، 2024

شام_غریباں



⚫️گیارہ محرم کی شب⚫️


#شام_غریباں


◾️حضرت سید الشهداء علیہ السلام کی شہادت کے بعد خاندان پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ کی عزا اور سوگ کی یہ پہلی رات ہے۔


سیاہی سے بھی تاریک رات! وہ کربناک رات جس میں اہل بیت امام حسین علیہ السلام پر قیامت خیز، سخت ترین دور گذرا۔ 


کیا یہ ممکن ہے اہل بیت سید الشهداء ع کے اس رات کے مصائب، درد و غم، رنج و سوز کو بیان کیا جاسکے! یا اس کا تصور ہی کیا جا سکے؟


کیا کوئی سوچ بھی سکتا ہے امام زمان علیہ السلام کی پھوپھی اور اہل بیت اطہار کی خوں گشتہ آنکھیں سید الشهداء ع کی یاد میں کیسے اور کس قدر روئی ہونگی؟


کیا اس کا تصور بھی کیا جاسکتا ہے کہ اہل حرم کے جاں گداز آہ و نالے کی کیفیت کیسی رہی ہوگی؟


ٹوٹے ہوئے دلوں؟ زخمی و شکستہ قلوب، علی ع و مصطفی ص کے اجڑے ہوئے چمن، غم سے نڈھال آوازوں کے نالہ و شیون، یتیمان حسینی کی سسکیوں، مخدرات عصمت کی آہوں کو آخر کس زباں اور کن الفاظ سے بیان کیا سکتا ہے؟؟؟



◾️شام غریباں ہے! یتیم بچے جو گذشتہ رات باپ کے ساتھ تھے، اجڑی مانگوں والی بیبیاں کل تک جن کا گھر بھرا تھا زندگی کا سہارا موجود تھا؛ آج کی رات گھر اجڑا ہوا، دل بیٹھا ہوا، اپنے آقا حضرت ابا عبد اللہ علیہ السلام سے بچھڑ کر اب کیا کریں؟



◾️◾️کتنا فرق ہے ان دو راتوں میں:


شب عاشورا اور شام غریباں؟ کل کیسا آقا ان کے ساتھ تھا؟ کل کی رات کون ان کے خیموں کی حفاظت کر رہا تھا؟ کل رات کون کون سے لوگ ان خیموں میں تھے؟ آج لیکن ان کے بدن مبارک بغیر سر کے زمیں پر پڑے ہوئے ہیں!


اس رات کون اہل بیت علی و فاطمہ کی سرپرستی کررہا تھا؟ زینب کبری علیہا السلام کی اس رات کیا کیفیت تھی؟ ایک طرف حجت خدا زین العابدین علیہ السلام اور بھائی کے یتیموں اور بیبیوں کی دیکھ بھال تو دوسری طرف گمشدہ بچیوں کی تلاش!!


اور یہ سب تمام ذمہ داریاں ایسی جگہ پر جہاں اپنے برادر، عزیزوں، جگر کے ٹکڑوں کی لاشیں زمیں پر بکھری ہوئی ہوں!


◾️آہ کیسی رات تھی وہ رات۔۔۔ اور کس عالم میں تھی دختر امیرالمومنین علیہ السلام۔۔۔


«سَلامٌ علی قَلبِ زَینبِ الصَّبُورِ وَ لِسانِهَا الشَّکُورِ»۔


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسين نیشابوری، انتشارات دلیل ما، شب یازدهم محرم، ص۳۲.


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor