#مشورت
🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:
🔴 إِذَا أَنْكَرْتَ مِنْ عَقْلِكَ شَيْئاً فَاقْتَدِ بِرَأْيِ عَاقِلٍ يُزِيلُ مَا أَنْكَرْتَهُ۔
🔵 جب تمہاری عقل کسی چیز کو درک نہ کرسکے تو اس میں کسی عاقل کے رائے، مشورے پر عمل کرو جو اس کے سلسلہ میں تمہاری جہالت کو زائل کردے۔
📚 تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص۵۵، ح۴۹۷، رأي العاقل
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 یعنی جب تمہاری فکر و عقل کسی بات کو نہ سمجھ پائے اور حق و حقیقت کی شناخت نہ کرپائے تو اس میں ایسے عاقل کے رائے اور مشورے کی پیروی کرو جس کی عقل اس بات کو سمجھ رہی ہو اور وہ تمہاری جہالت اور نادانی کو دور سکے۔
اور یہ دنیاوی امور میں ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص کسی مسئلہ میں حیران و پریشان ہو اور اس کی حکمت اور مصلحت کو سمجھنے سے عاجز ہو تو کسی عقلمند انسان کے مشورے کے مطابق عمل کرے۔ اور ممکن ہے اس میں اخروی مسائل اور علوم بھی شامل ہوں یعنی جب بھی کسی مسئلے میں کوئی مشکل پیش آئے جہاں عقل کام نہ کرے تو ایسے شخص کی طرف جائیں جو اس مسئلہ کے بارے میں جہالت کو دور کر سکے اور دلیل و برہان کے ذریعہ سمجھا سکے۔
📚 شرح آقا جمال خوانسارى بر غرر الحكم و درر الكلم، ج۳، ص۱۸۵، ح۴۱۵۶