۷/ محرم
۱-#امام_حسین_علیہ_السلام_کی_ابن_سعد_سے_ملاقات
محرم کی شب ہفتم میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے ابن سعد سے ملاقات اور گفتگو کی، خولی بن یزید اصبحی جو امام حسین علیہ السلام سے سخت عداوت رکھتا تھا اس نے اس واقعہ کی خبر ابن زیاد تک پہونچائی، اس پر اس ملعون نے عمر بن سعد کے لئے خط لکھا اور اسے ان ملاقاتوں سے منع کیا، اور امام حسین علیہ السلام پر پانی بند کرنے کا حکم صادر کیا۔
[کلمات الامام الحسین علیہ السلام، ص۳۸۷، بحار الانوار، ج۴۴، ص۳۸۹؛ معالی السبطین، ج۱، ص۳۱۵؛ قلائد النحور، ج محرم و صفر، ص۶۳؛ الوقایع و الحوادث، ج۲، ص۱۵۰]
۲–#امام_حسین_علیہ_السلام_پر_پانی_کی_بندش
اس دن اہل بیت سید الشہداء علیہ السلام پر پانی بند کردیا گیا، کیونکہ خط کے ذریعہ ابن زیاد کا حکم پہونچا کہ پانی کا ایک قطرہ بھی خیام حسینی تک نہ پہونچنے دیا جائے۔
لہذا عمروبن حجاج زبیدی کو چار ہزار تیراندازوں کے ساتھ آب فرات پر پہرہ دینے کے لئے مقرر کیا گیا، تاکہ کسی بھی صورت میں فرزند رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے خیام تک پانی نہ پہونچ سکے۔
[الوقایع و الحوادث، ج۲، ص۱۵۳؛ فیض العلام، ص۱۴۶]
📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۷/ محرم، ص۲۱