#محبت
#جذب_محبت
🔴 عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ع قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ ص فَقَالَ عَلِّمْنِي عَمَلًا يُحِبُّنِي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ يُحِبُّنِي الْمَخْلُوقُونَ وَ يُثْرِي اللَّهُ مَالِي وَ يُصِحُّ بَدَنِي وَ يُطِيلُ عُمُرِي وَ يَحْشُرُنِي مَعَكَ۔ فَقَالَ: هَذِهِ سِتُّ خِصَالٍ تَحْتَاجُ إِلَى سِتِّ خِصَالٍ؛ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ يُحِبَّكَ اللَّهُ فَخَفْهُ وَ اتَّقِهِ، وَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ يُحِبَّكَ الْمَخْلُوقُونَ فَأَحْسِنْ إِلَيْهِمْ وَ ارْفُضْ مَا فِي يَدَيْهِمْ، وَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ يُثْرِيَ اللَّهُ مَالَكَ فَزَكِّهِ، وَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ يُصِحَّ بَدَنَكَ فَأَكْثِرْ مِنَ الصَّدَقَةِ، وَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ يُطِيلَ اللَّهُ عُمُرَكَ فَصِلْ ذَوِي أَرْحَامِكَ، وَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ يَحْشُرَكَ اللَّهُ مَعِي فَأَطِلِ السُّجُودَ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ۔
🔵 حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے روایت ہے کہ: ایک شخص حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی خدمت میں پہونچا، اور عرض کیا: مجھے کوئی ایسا عمل سکھائیے جس سے خدا مجھے دوست رکھے، لوگ مجھے چاہیں، اور خدا میری ثروت میں اضافہ کرے، اور میرے جسم کو سلامت رکھے، اور عمر کو طولانی کرے، اور مجھے آپ کے ساتھ محشور فرمائے۔
آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم فرماتے ہیں: یہ چھ چیزیں ہیں جنہیں چھ چیزوں کی ضرورت ہے:
❶ اگر چاہتے ہو کہ خدا تمہیں دوست رکھے،
تو اس سے ڈرو اور اسکا تقویٰ اختیار کرو۔
❷ اگر چاہتے ہو کہ لوگ تمہیں دوست رکھیں،
تو ان کے ساتھ نیکی کرو اور جو کچھ ان کے پاس ہے اسے نظر اندار کرو۔
❸ اگر چاہتے ہو کہ خدا تمہاری دولت میں اضافہ کرے،
تو مال کی زکات ادا کرو۔
❹ اگر چاہتے ہو کہ تمہارا جسم صحیح و سالم رکھے،
تو کثرت سے صدقہ دو۔
❺ اگر چاہتے ہو کہ خدا تمہاری عمر طولانی کرے،
تو اپنے قرابتداروں سے صلۂ رحمی کرو۔
❻ اور اگر چاہتے ہو کہ خدا تمہیں میرے ساتھ محشور کرے،
تو خدائے واحد قہّار کے سامنے طولانی سجدے انجام دو۔
📚 أعلام الدين في صفات المؤمنين، ص۲۶۸، أخبار في الحقوق التي تجب للإخوان فيما بينهم