#ماہ_رجب
#دعائے_ماہ_رجب
🔴 عن محمّد السجاد في حديث طويل، قال: قلت لأبي عبد اللّه عليه السلام: جعلت فداك هذا رجب علّمني فيه دعاء ينفعني اللّه به، قال: فقال لي أبو عبد اللّه عليه السلام: اكتب بسم اللّه الرّحمن الرّحيم، و قل في كلّ يوم من رجب صباحاً و مساء و في أعقاب صلواتك في يومك و ليلتك:
يا مَنْ أَرْجُوهُ لِكُلِ خَيْرٍ، وَ آمَنُ سَخَطَهُ عِنْدَ كُلِّ شَرٍّ، يا مَنْ يُعْطِي الْكَثِيرَ بِالْقَلِيلِ، يا مَنْ يُعْطِي مَنْ سَأَلَهُ، يا مَنْ يُعْطِي مَنْ لَمْ يَسْأَلْهُ وَ مَنْ لَمْ يَعْرِفْهُ تَحَنُّناً مِنْهُ وَ رَحْمَةً، أَعْطِنِي بِمَسْأَلَتِي إِيَّاكَ جَمِيعَ خَيْرِ الدُّنْيا وَ جَمِيعَ خَيْرِ الاخِرَةِ، وَ اصْرِفْ عَنِّي بِمَسْأَلَتِي إِيَّاكَ جَمِيعَ شَرِّ الدُّنْيا وَ شَرِّ الاخِرَةِ، فَإِنَّهُ غَيْرُ مَنْقُوصٍ ما أَعْطَيْتَ، وَ زِدْنِي مِنْ فَضْلِكَ يا كَرِيمُ.
قال: ثمّ مدّ أبو عبد اللّه عليه السلام يده اليسرى فقبض على لحيته و دعا بهذا الدّعاء و هو يلوذ بسبّابته اليمنى، ثمّ قال بعد ذلك:
يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ يا ذَا النَّعْماءِ وَ الْجُودِ، يا ذَا الْمَنِّ وَ الطَّوْلِ، حَرِّمْ شَيْبَتِي عَلَى النّار
🔵 محمد سجاد سے روایت ہے کہ: میں نے حضرت امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: آپ پر قربان جاؤں، یہ ماہ رجب ہے، مجھے کوئی دعا تعلیم دیجئے جس کے ذریعہ خدا مجھے منفعت بخشے۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: لکھو اور رجب کے مہینے میں ہر صبح و شام اور ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھو: بسم اللّه الرّحمن الرّحيم
اے وہ جس سے ہر بھلائی کی امید رکھتا ہوں، اور ہر برائی کے وقت اس کے غضب سے امان چاہتا ہوں، اے وہ جو تھوڑے سے عمل پر زیادہ اجر دیتا ہے، اے وہ جو ہر سوال کرنے والے کو دیتا ہے، اے وہ جو اپنے رحم و کرم سے اسے بھی دیتا ہے جو سوال نہیں کرتا اور اسے بھی دیتا ہے جو اسے نہیں پہچانتا، تو مجھے بھی میرے سوال پر دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اور نیکیاں عطا فرمادےِ اور میری طلبگاری پر دنیا و آخرت کی تمام تکلیفیں اور مشکلیں دور کرکے مجھے محفوظ فرمادے، کیونکہ تو جتنا عطا کرے تیرے ہاں کمی نہیں پڑتی، تو اے کریم! مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما۔
اس کے بعد امام علیہ السلام نے اپنی ریش مبارک بائیں مٹھی میں لی اور اپنی انگشت شہادت کو ہلاتے ہوئے یہ دعا پڑھی۔
يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ ۔۔۔ اے صاحب جلالت و بزرگی، اے نعمتوں اور بخشش کے مالک، اے صاحب احسان و عطا، میرے سفید بالوں کو آگ پر حرام فرمادے۔
📚 الإقبال بالأعمال الحسنة (ط - الحديثة)، ج۳، ص۲۱۱، فيما نذكره من الدعوات في أول يوم من رجب و في كل يوم منه