#محبت
#محبت_کا_اظہار
🌷🌷 حضرت امام صادق علیہ السلام:
🔴 إِذَا أَحْبَبْتَ رَجُلًا فَأَخْبِرْهُ بِذَلِكَ فَإِنَّهُ أَثْبَتُ لِلْمَوَدَّةِ بَيْنَكُمَا.
🔵 جب تم کسی شخص کو دوست رکھو تو اسے اس بات سے آگاہ کرو، کیونکہ اس سے تمھارے درمیان محبت اور دوستی مزید مضبوط ہوگی۔
📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۲، ص۴۴۴، ح۲، باب إخبار الرجل أخاه بحبه
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼 بچوں بزرگوں کے رابطے ہوں یا میاں بیوی کے رشتے، دوستوں کے باہمی تعلقات ہوں یا سماجی میل ملاپ، سب کو جو چیز ایک گلدستہ میں سجاتی ہے وہ الفت و محبت ہے۔
دوستی کے ساتھ دوستی اور محبت کا اظہار بھی ہونا چاہئے۔
کیونکہ دوستی اور محبت میں استحکام کا ایک ذریعہ اس کا اظہار ہے۔
جہاں دوستی کا اظہار نہیں ہوتا وہاں رشتوں پر جمود کی کیفیت آجاتی ہے۔
انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے لوگ اسے دوست رکھیں، تو جب وہ دوسرے سے اپنی دوستی کا اظہار کرتا ہے تو وہ بھی اس سے مطمئن ہوتا ہے، اور دوستی میں مزید نکھار آجاتا ہے۔
اہل بیت علیہم السلام کے لئے محافل و مجالس کے انعقاد کا بھی ایک فلسفہ ان سے محبّت کا اظہار ہے۔
جیسا کہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں: وَ اِخْتَارَ لَنَا شِيعَةً يَنْصُرُونَنَا وَ يَفْرَحُونَ لِفَرَحِنَا وَ يَحْزَنُونَ لِحُزْنِنَا اور خدائے تبارک و تعالیٰ نے ہمارے لئے ایسے شیعوں کو منتخب فرمایا جو ہماری مدد کرتے ہیں، وہ ہماری خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ہمارے حزن پر محزون ہوتے ہیں۔ [الخصال، ج2، ص635]