علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 24 دسمبر، 2021

اعتدال ہر چیز میں



 #اعتدال_ہر_چیز_میں


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 مَنْ بالَغَ فِى الْخُصُومَةِ اَثِمَ، وَ مَنْ قَصَّرَ فيها خُصِمَ


🔵 جو خصومت اور دشمنی میں حد سے زیادہ بڑھ جائے وہ گناہ کا مرتکب ہوجاتا ہے اور جو اس میں کوتاہی کرے وہ مغلوب ہوجاتا ہے۔


📚 الإرشاد في معرفة حجج الله على العباد، ج‏1، ص298، كلامه ع في الحكمة و الموعظة.....



▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 ہر چیز میں اعتدال اور میانہ روی، ان مسائل میں سے ہے جس پر اسلام تاکید فرما رہا ہے۔ یہ مسئلہ اس قدر اہمیت کا حامل ہے کہ اس کی رعایت حتّیٰ اپنے جانی دشمن سے خصومت اور دشمنی کے وقت بھی مطلوب اور محبوب ہے۔


📌 تجربہ نے ثابت کیا ہے کہ افراط و تفریط کا انجام ہمیشہ مختلف مشکلات ہی ہوتی ہیں۔ اسی بنا پر «إعتدال» ایک جامع اصول ہے اور تمام نظامِ ہستى پر حاكم ہے؛ سورج کے ارد گرد سيّاروں کی گردش میں بہت ہی حسّاس توازن برقرار ہوتا ہے، اس طریقہ سے کہ اگر سورج سے ان کا فاصلہ کم ہوجائے تو وہ سورج کی طرف چلے جائیں اور اس کی تمازت سے ہلاک ہوجائیں اور اگر سورج سے  دور ہوجائیں تو کشش ثقل سے باہر آجائیں اور سورج کی توانانی سے محروم ہوجائیں۔ یہ تعادل اور توازن ہم انسانوں کے بدن میں بھی بڑا حیران کن اور تعجب خیز ہے؛ جب بھی یہ توازن خراب ہوتا ہے تو بیماریوں کا آغاز ہوجاتا ہے۔ 


▪️ حدیث کا پیغام


📌 یہ حدیث شریف ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم بھی اپنی ذاتی زندگی کے ہر شعبہ میں متوازن اور معتدل رہیں؛ یہاں تک کہ دشمنی، دوستی، بحت و مناظرہ، عبادت، خدمت، زندگی کے کاروبار، اظہار محبّت، خوشی اور  غم الغرض ہر چیز میں اعتدال کا خیال رکھیں۔


📍 سورہ بقرہ آیت 143 (وَ كَذلِكَ جَعَلْناكُمْ اُمَّةً وَسَطاً) کی تفسیر میں آیا ہے کہ «كذلك» سے مراد مسلمانوں کا قبلہ ہے؛ یعنی جس طرح سے مسلمانوں کا قبلہ شرق و غرب عالم کے درمیان واقع ہے اور یہود و نصاریٰ کے قبلہ کے درمیان ہے، آپ بھی معتدل اور متوازن امّت رہیں۔ [تفسير نمونہ، ج1، ص483]


▫️ ہم ہر روز کم از کم 10 مرتبہ خداند عالم سے اسی کی درخواست کرتے ہیں: (اِهْدِنَا الصِّراطَ الْمُسْتَقيمَ); «بار الٰہا! ہمیں راہ راست، جو دائیں بائیں سے الگ ہے، کی ہدایت فرما!». 



📚  110سرمشق از سخنان حضرت علی علیہ االسلام ، حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی دام ظلہ، ص63



https://t.me/klmnoor



https://www.facebook.com/klmnoor