علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 17 مارچ، 2021

ولادت با سعادت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام

 



#مناسبت

 

#ﻭﻟﺎﺩﺕ_ﺣﻀﺮﺕ_ﻋﺒﺎﺱ_علیہ_ﺍﻟﺴﻠﺎﻡ

 

 

🌹 4/شعبان المعظم  26 ھ، ﻋﻠﻤﺪﺍﺭ ﻛﺮﺑﻠﺎ، ﺳﻘّے ﻧﻴﻨﻮﺍ، ﺣﻀﺮﺕ ﻗﻤﺮ ُﻨﻴﺮ ﺑﻨﻰ ہاﺷﻢ ﺍﺑﻮﺍﻟﻔﻀﻞ العبّا ع دنیا میں تشریف لاتے ہیں۔ [ﺧﺼﺎﺋﺺ ﺍﻟﻌﺒّﺎﺳﻴّ : 66.... .]

 

🌷 نام ﻋﺒّﺎﺱ (ع) ہوتا ہے۔ اور  ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﺍﻟﻔﻀﻞ، ﺍﺑﻮ ﺍﻟﻘﺮﺑﺔ، ﻗﻤﺮ ﺑﻨﻰ ہاﺷﻢ، ﺑﺎﺏ ﺍﻟﺤﻮﺍﺋﺞ، ﻋﺒﺪ ﺻﺎﻟﺢ ﺳﻘّ جیسے خوبصورت کنّیت اور القاب سے یاد کئے جاتے ہیں۔ [ﺍﻟﻌﺒّﺎﺱ ع قمر بنی هاشم : 164.]

 

🔸 ﭘﺪﺭ بزرگوار ﺣﻀﺮﺕ اﻣﻴﺮ ﺍﻟﻤوﻣﻨﻴﻦ ﻋﻠﻰ ﺑﻦ ﺍﺑﻰ ﻃﺎﻟﺐ علیہ ﺍﻟﺴّﻠﺎﻡ، ﻣﺎﺩﺭگرامی ﺍﻡّ ﺍﻟﺒﻨﻴﻦ فاطمہ علیہا السلام بنت ﺣﺰﺍﻡ ﻛﻠﺎبیہ۔

 

🔹 اتنے وجیہ اور خوبرو کہ قمر ﺑﻨﻰ ہاشم سے معروف ہیں۔

 

🔅 بلند قامت، مضبوط اور طاقتور بازوں کے حامل تھے۔ جب گھوڑے پر سوار ہوتے یا رکاب میں پیر رکھتے تھے تو زانو گھوڑے کی گردن تک پہونچ جاتے۔ مظہر جلال ََﺮﻭﺕ ﺣﻀﺮﺕ ﻛﺮﺩﮔﺎﺭ تھے، شجاعت اور دیگر صفات میں اولاد امیر المومنین ع میں ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ع ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻴﻦ ع کے بعد تمام لوگوں سے بڑھ کر تھے، کربلا میں آپ ہی حضرت سید الشہداء ع کے لشکر کے علمبردار اور سپہ سالار تھے۔ [بحار الأنوار : ج 45، ص 39. مقاتل الطالبین : ص 56.]

 

🔴 نظَرَ سَيِّدُ الْعَابِدِينَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ع إِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَاسْتَعْبَرَ ثُمَّ قَالَ مَا مِنْ يَوْمٍ أَشَدَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ص مِنْ يَوْمِ أُحُدٍ قُتِلَ فِيهِ عَمُّهُ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَسَدُ اللَّهِ وَ أَسَدُ رَسُولِهِ وَ بَعْدَهُ يَوْمَ مُؤْتَةَ قُتِلَ فِيهِ ابْنُ عَمِّهِ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ثُمَّ قَالَ ع وَ لَا يَوْمَ كَيَوْمِ الْحُسَيْنِ ع ازْدَلَفَ عَلَيْهِ ثَلَاثُونَ أَلْفَ رَجُلٍ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ كُلٌّ يَتَقَرَّبُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ بِدَمِهِ وَ هُوَ بِاللَّهِ يُذَكِّرُهُمْ فَلَا يَتَّعِظُونَ حَتَّى قَتَلُوهُ بَغْياً وَ ظُلْماً وَ عُدْوَاناً ثُمَّ قَالَ ع رَحِمَ اللَّهُ الْعَبَّاسَ فَلَقَدْ آثَرَ وَ أَبْلَى وَ فَدَى أَخَاهُ بِنَفْسِهِ حَتَّى قُطِعَتْ يَدَاهُ فَأَبْدَلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَ‏ بِهِمَا جَنَاحَيْنِ يَطِيرُ بِهِمَا مَعَ الْمَلَائِكَةِ فِي الْجَنَّةِ كَمَا جَعَلَ لِجَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَ إِنَّ لِلْعَبَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى مَنْزِلَةً يَغْبِطُهُ بِهَا جَمِيعُ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

 

🔵 ایک دن حضرت امام  سجاد ع  نے جناب عباس ع کے بیٹے عُبیدالله پر نظر کی، آنکھیں اشکوں سے لبریز ہوگئیں، فرمایا:

 

▫️ «حضرت رسول خدا ص پر روز اُحُد سے زیادہ کوئی سخت لمحہ نہ تھا جب آپ کے چچا جناب حمزه ع  شہید ہوگئے۔ اس کے بعد کی سخت گھڑی جنگ  مُوته تھی جب جناب جعفر بن ابی طالب شہید ہوئے»۔ پھر فرمایا:

 

▫️ «وَ لا یَومٌ کَیَومِ الحُسَینِ ع...» : «یوم حسین ع سے بڑھ کر کوئی دن نہیں ہوسکتا؛ کہ تیس ہزار  لوگ جو سمجھتے تھے کہ اسی امّت سے ہیں ان کو گھیر رکھا تھا، اور ان میں سے ہر کوئی ان کے قتل کے ذریعہ خدا کا تقرُّب چاہ رہا تھا، اور وہ انہیں خدا کی یاد دلا رہے تھے لیکن وہ نصیحت قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے یہاں تک کہ ظلم و ستم کے ساتھ شہید کردیا»۔

 

▫️ پھر فرمایا:  «خدا عبّاس ع پر رحمت نازل فرمائے، جنہوں نے فداکاری دکھائی اور امتحان میں سرفراز ہوئے، اور اپنے بھائی کی راہ میں خود کو ڈال دیا اور اپنے بھائی پر نثار ہوگئے یہاں تک کہ دونوں ہاتھ کٹ گئے، خدا نے اس کے بدلے انہیں دو پروں سے نوازا جس کے ذریعہ وہ جنّت میں ملائکہ کے ساتھ پرواز کرتے ہیں، جس طرح جناب  جعفر بن ابی طالب ع کو عطا کئے تھے۔

 

▫️ حضرت عبّاس ع خدا کے نزدیک ایسا مقام و مرتبہ کے حامل ہیں کہ جس پر قیامت کے دن تمام کے تمام شہداء رشک کرتے ہوئے نظر آئیں گے». [الأمالي( للصدوق)، ص463،...]

 

🌷🌷حضرت امام صادق ع سے مروی زیارت میں آپ کو خطاب کرکے کہا جاتا ہے:

 

سَلامُ اللهِ وَ سَلامُ مَلائِكَتِهِ الْمُقَرَّبينَ، وَ اَنْبِيائِهِ الْمُرْسَلينَ، وَ عِبادِهِ الصّالِحينَ، وَ جَميعِ الشُّهَداءِ وَ الصِّدّيقينَ ... عَلَيْكَ يَا بْنَ أميرِ الْمُؤْمِنينَ ... وَ لَعَنَ اللهُ مَنْ جَهِلَ حَقَّکَ، وَ اسْتَخَفَّ بِحُرْمَتِکَ، وَ لَعَنَ اللهُ مَنْ حالَ بَيْنَکَ وَ بَيْنَ ماءِ الْفُراتِ ...۔.

🔸سلام ہو خدا اور سلام ہو اس کے مقرب فرشتوں کا اس کے بھیجے ہوئے نبیوں کا اور اس کے نیک  بندوں کا اور تمام شہداء و صدیقین کا۔۔۔۔  خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کا حق نہ پہچانا اور آپ کی بے احترامی کی  اور خدا لعنت کرے اس پر جو آپ اور آب فرات کے درمیان رکاوٹ بنا۔۔۔۔  [كامل الزيارات، ص257]

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor