علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 16 مارچ، 2021

ولادت با سعادت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام

 




#ولادت_با_سعادت_امام_حسین_علیہ_السلام

 

 

⭕️ سنہ 4ھ میں مبلّغ پیغام عزّت و حرّیت، محافظ دین و امّت، حرارت قلوب مومنین، سید الشہداء حضرت ابو عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت سے عالم منوّر ہوتا ہے۔

 

🍀 جنکے والد محترم امیرالمومنین علی بن ابی طالب (ع) اور والدۂ مکرّمہ صدیقۂ کبریٰ سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء (س) ہیں۔

 

🌱 کنیت: ابو عبداللہ، اور ابو علی؛ القاب: ﺍﻟﺸﻬﻴﺪ، ﺍﻟﺴﻌﻴﺪ، ﺍﻟﺴﺒﻂ ﺍﻟﺜﺎﻧﻰ، لإﻣﺎﻡ ﺍﻟﺜﺎﻟﺚ، ﺍﻟﺮﺷﻴﺪ، ﺍﻟﻄﻴﺐ، ﺍﻟﻮﻓﻰ، ﺍﻟﺴﻴّ، ﺍﻟﺰﻛﻰ، ﺍﻟﻤﺒﺎﺭک، ﺗﺎﺑﻊ ﻟﻤﺮﺿﺎﺕ الله۔

 

📚 ﺑﺤﺎﺭ لأﻧﻮﺍﺭ : 43، 238 ـ 237. و ... .

 

🌹 آپ (ع) کی خبر ولادت حضور سرور کائنات کو ہوتی ہے، حضرت امیر المومنین (ع) کے گھر تشریف لاتے ہیں مولود کو سفید لباس میں طلب کرتے ہیں، داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہتے ہیں۔

 

🌷 جب نام رکھنے کا وقت ہوتا ہے تو امین وحی حضرت جبرئیل نازل ہوتے ہیں، کہتے ہیں: ۔۔۔۔اس مولود کا نام ہارون کے چھوٹے بیٹے کا نام شبّیر رکھیے کہ عربی میں حسین ہوگا، کیونکہ علی (ع) آپ کے لئے ویسے ہی ہیں جیسے ہارون موسیٰ کے لئے تھے الّا یہ کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ہے۔

 

📚 الأمالي( للصدوق)، ص135؛ إعلام الورى بأعلام الهدى (ط - القديمة)، ص218، و ...

 

🌸 ملائکہ نے آسمان سے نازل ہوکر آنحضرت (ص) کی خدمت میں تہنیت پیش کی، خاک کربلا بھی لائے  اور تعزیتی پیغام دیا۔

 

🔅 ملائکہ ہدیۂ تبریک کے ساتھ نزول کے وقت اس جزیرہ سے بھی گذرے جہاں ایک فرشتہ "فطرس" موجود تھا، جسکے بال و پر خدا کے حکم پر کوتاہی کی بنا پر ٹوٹ گئے تھے، اور جزیرہ میں پانچ سو سال سے عبادت میں مشغول تھا۔

 

جبرئیل سے سوال کیا: کہاں جا رہے ہیں؟ کہا: نبی کی خدمت میں تبریک پیش کرنے؛ فطرس نے کہا: مجھے بھی لیتے چلو شاید آنحضرت ص میرے حق میں دعا فرمادیں! جب دونوں نبی اکرم (ص) کی خدمت میں شرفیاب ہوئے، جبرئیل نے "فطرس" کے حالات سے آگاہ کیا۔

 

پیغمبر اکرم ص نے فرمایا: ُ تَمَسَّحْ بِهَذَا الْمَوْلُودِ وَ عُدْ إِلَى مَكَانِك‏ اس سے کہیں کہ اس مولود سے اپنے کو مس کرے اور اپنے مقام پر جائے۔ فطرس نے خود کو امام حسین (ع) سے مس کیا اور شفایاب ہوا اور آسمان کی جانب چلا گیا۔

 

📚 اثبات الوصية، ص164؛ كامل الزيارات، ص66؛ الأمالي( للصدوق)، ص137، و.....

 

⭐️ حضرت امام حسین (ع) تقریبا چھ سال اپنے نانا رسول خدا (ص) کے ساتھ رہے، اور تیس سال اپنے والد محترم حضرت امیر المومنین (ع) کے ساتھ رہے اور جنگ جمل، صفین و نہروان میں شرکت کی۔

 

📚 ﺍﻟﺎﺻﺎﺑﺔ : 69.

 

🔶 شہادت امیر المومنین (ع) کے بعد امام حسن (ع) کی امامت کا دور دیکھا، اور اس دور میں منافقوں، کافروں، اہل بیت (ع) کے دشمنوں کی ہرزہ سرائیوں، حضرت امیر المومنین (ع) پر سبّ و شتم کو تحمل کیا۔

 

🔷 حضرت امام حسن (ع) کی شہادت کے بعد آپ کے دور امامت کا آغاز ہوتا ہے جو روز عاشورہ آپ کی با عزّت شہادت پر ختم ہوتا ہے۔

 

💢 جب بھی نام حسین آتا ہے، آنکھوں میں کربلا بس جاتی ہے، اسباق کربلا یکے بعد دیگرے ذہن و دل میں سما جاتے ہیں۔

 

➰➰ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کربلا سے پہلے، گیارہ سال کے دور امامت کے نقوش بھلا دیئے گئے ہوں اور امام کے تاریخ ساز کردار سے سبق نہ لیں۔

 

🔷 حضرت امام حسین (ع) کی وہ مدبّرانہ شخصیت تھی جس نے کبھی بھی باطل پر سمجھوتہ نہیں کیا، وقت کے تقاضے کا خیال رکھتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی عظیم مثالیں پیش کیں، حرّیت و عزت، حق پرستی، تقوی، بصیرت۔۔۔ کا درس دیتے رہے; جس کی ایک مثال آپ (ع) کا وہ خط ہے جو امیر شام کو جوابا تحریر کیا تھا:

 

📜 وقُلتَ: اُنظُر لِنَفسِکَ ودینِکَ وَالاُمَّهِ، وَاتَّقِ شَقَّ عَصَا الاُلفَهِ وأن تَرُدَّ النّاسَ إلَی الفِتنَهِ!

فَلا أعلَمُ فِتنَهً عَلَی الاُمَّهِ أعظَمَ مِن وِلایَتِکَ عَلَیها ! ولا أعلَمُ نَظَرا لِنَفسی ودینی أفضَلَ مِن جِهادِکَ! فَإِن أفعَلهُ فَهُوَ قُربَهٌ إلی رَبّی، وإن أترُکهُ فَذَنبٌ أستَغفِرُ اللّهَ مِنهُ فی کَثیرٍ مِن تَقصیری، وأسأَلُ اللّهَ تَوفیقی لِأَرشَدِ اُموری.

 

🔴 اے معاویہ! تم کہتے ہو: اپنے نفس، دین اور امت کا خیال کرو، امت کے اجتماع و الفت کو خراب نہ کرو، لوگوں کو فتنہ کی طرف لے جانے سے بچو!

 

میں تو امّت پر تمہاری حاکمیت سے بڑھ کر کسی فتنہ و فساد کو نہیں سمجھتا، اور اپنے نفس و دین کے لئے تم سے جہاد سے بہتر کچھ نہیں جانتا؛ اگر میں تم سے جہاد کرتا ہوں تو وہ اللہ کی قربت کا سبب ہوگا، اور اگر (کسی بنیاد پر) اسے چھوڑ رہا ہوں تو یہ میری تقصیر ہوگی، میں خدا کے حضور استغفار کرتا ہوں اور اس سے دعا کرتا ہوں کہ بہترین کاموں کی توفیق عطا کرے۔

 

📚 أنساب الأشراف، البلاذري: ج 5 ص 121 الامامة والسياسة, الدينوري، تحقيق الزيني، ج1، ص237

 

فرزند رسول خدا صلّی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلّم

 

دلبند علی و زہرا سلام اللّٰہ علیہما

 

حضرت سرکار سید الشہداء

 

#امام_حسین علیہ آلاف التحیۃ و الثناء

 

کے یوم ولادت باسعادت پر مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔🌹

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor