علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 19 مارچ، 2021

ولادت امام زین_العابدین علیہ السلام


 

5/ شعبان

 

#ولادت_امام_زین_العابدین_علیہ_السلام

 

🌷🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے زمانے میں38ھ میں اسی روز ہمارے آقا و مولا حضرت سید الساجدین زین العابدین علی بن الحسین علیہ السلام دنیا میں تشریف لاتے ہیں۔  [کشف العمه: ج 2، ص 74 . توضیح المقاصد: ص 20]

 

آپ علیہ السلام شنبہ کے روز حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے دولتکدہ پر دنیا میں آتے ہیں [احقاق الحق: ج 19 ، ص 439]

 

🔸آپ علیہ السلام کا اسم گرامی "علی" اور مشہور ترین لقب مبارک زین العابدین اور سجاد ہے [مسار الشیعه: ص 34 . اصول کافی: ج 1، ص 467]

 

🔹والد گرامی سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام، اور والدہ ماجدہ جناب شہربانو ہیں۔

 

🔷 حضرت امام سجاد علیہ السلام دو سال اپنے جدّامجد حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ گزارتے ہیں، اور باقی عمر شریف اپنے محترم اور مظلوم چچا حضرت امام مجتبی علیہ السلام اور والد مکرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ ہوتی ہے۔ آپ علیہ السلام کربلا میں والد گرامی، عمو، اقرباء، اصحاب علیہم السلام کی شہادت کے گواہ ہوتے ہیں۔ عمّہ محترمہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا اور دیگر اسیروں کے ساتھ کوفہ وشام کی منزلیں طے کرتے ہیں۔ کوفہ و شام میں آپ علیہ السلام اور اہل بیت کرام علیہم السلام کے خلاف جسارتیں کی جاتی ہیں، لیکن آپ کے نورانی خطابات کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کی امامت و عصمت کا بھرپور دفاع ہوتا ہے۔ قصر یزید میں جبکہ آپ خاندان عصمت و طہارت کے دیگر افراد کے ساتھ رسّی میں بندھےہوئے تھے، یزید کی طرح رخ کیا اور فرمایا:  "ما ظنّک برسول اللَّه لو رآنا مموثقين بالحبال۔۔۔۔"  اے یزید! تجھے رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ کے بارے میں کیا لگتا ہے اگروہ  ہمیں اس طرح سے رسن بستہ دیکھیں۔۔۔۔؟"  [تذکره الخواص: ص 149]

 

⚠️ آپ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں دیگر اقوال بھی ہیں: 8/ ربیع الاول، 15/جمادی الاولی [مسار الشیعه: ص 31]

 

 15 /جمادی الاآخر، 5/ رجب، 11/ رجب، 7 / شعبان، 9/ شعبان ۔ [فیض العلام: ص 341]

 

 15/ شعبان، 5/ رمضان۔ [شرح احقاق الحق: ج 19 ، ص 439 . قلائد النحور: ج شعبان، ص 388-389]

 

یوم ولادت کے بارے میں بھی اختلاف ملتا ہے کہ یکشنبہ تھا یا دوشنبہ یا سہ شنبہ یا پنجشنبہ یا جمعہ؟ سنہ میں 36، یا 37یا 38ھ تھی۔ [قلائد النحور: ج شعبان، ص 388-389]

 

📚 تقویم شیعه، عبدالحسین نیشابوري، ص208۔

 

🌷5/شعبان المعظم؛ برواتے یوم ولادت با سعادت

 

    🌷زين العابدين

 

       🌷سيّد العابدين

 

           🌷زين الصّالحين

 

              🌷وارث علم النّبيّين

 

                 🌷وصيّ الوصيّين

 

                    🌷خازن وصايا المرسلين

 

                      🌷 إمام المؤمنين

 

                         🌷منار القانتين

 

                            🌷ابن الخِيَرَتَيْن

 

🌷حضرت امام #علی بن الحسین علیہما السلام مبارک✨✨🌹✨✨

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor