علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 11 مارچ، 2021

بعثت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ



 

27/ رجب

 

#بعثت_نبی_اکرم_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ

 

🌷🌷40 برس کے سن مبارک پر  اس دن نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم  پر قرآن مجید کے نزول کے آغاز سے آنحضرت ص کی بعثت ہوتی ہے۔  [اعلام الوري: ج 1، ص 46 . مصباح المتهجد: ص 750 . مسار الشیعه: ص 37 . تهذیب: ج 6، ص 2. العدد القویه: ص 337 . زادالمعاد: ص 36 . فیض العلام: ص۳۲۸]

 

یہ دن  عظیم عیدوں کے ایّام میں سے ہے، جس دن حضرت رسول اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم مبعوث رسالت ہوئے اور جبرئیل علیہ السلام آنحضرت ص پر نازل ہوئے۔ [زاد المعاد، ص36]

 

غیر شیعہ 17 یا 18 یا 26 رمضان اور بعض 12 ربیع الاول کو بعثت نبی صلّی اللہ علیہ و آلہ جانتے ہیں۔

 

اس دن پیغمبر صلّی اللہ علیہ وآلہ اور انکے اہل بیت علیہم السلام پر صلوات نیز آنحضرت ص اور حضرت امیر المومنین ع کی زیارت  وارد ہوئی ہے۔ [زاد المعاد، ص36]

 

انبیائے کرام علیہم السلام کی بعثت کا  بڑاعرصہ گذر چکا تھا، اور ہر قوم قبیلہ مختلف عقائد کے ساتھ زندگی کررہا تھااور حجاز و مکّہ میں لوگ بتوں کی پرستش کررہے تھے:

 

 پتّھر، لوہے، لکڑی اور کبھی خرما وغیرہ کے بت۔ لڑکیوں کو زندہ درگور کردیا کرتے تھے۔

 

اکثر قبیلے قتل ، غارتگری، خوں ریزی میں مبتلا تھے۔ دنیا ضلالت و گمراہی میں غرق تھی۔ یہاں تک کہ اشرف مخلوقات، سرور کائنات حضرت محمد بن عبد اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہ کی ولادت با سعادت کے 40 برس گذر ے۔

 

  خدا نے آپ صلّی اللہ علیہ وآلہ کو مبعوث رسالت فرمایا، اور جبرئیل علیہ السلام آنحضرت ص پر نازل ہوئے اور مخصوص آداب اور انداز کے ساتھ وحی الہٰی پہونچائی کہ جو حدیثی کتب میں مختلف سندوں کے ساتھ درج ہے۔

 

بعض روایات کے مطابق [منتہی الامال، ج1، ص47] جس وقت آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ کوہ حرا سے واپس تشریف لارہے تھے انوار جلالت و بزرگی  کا آپ پر اس قدر احاطہ کئے تھا کہ کوئی آپ ص پر نظر ڈالنےکی تاب نہیں رکھتا تھا،  جس سبزے ، درخت، پتّھر کے پاس سے گزرتے وہ آپ ص کے سامنے خم ہوجاتے اور بزبان فصیح کہتے :

 

 "السلام علیک یا نبی الله، السلام علیك یا رسول الله"

 

جس وقت حضور صلّی اللہ علیہ و آلہ جناب خدیجہ کے گھر میں وارد  ہوئے، انوار جمال آنحضرت ص سے پورا گھر منوّر ہو اٹھا۔

 

 جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے عرض کیا:

 

 اے محمد، یہ کیسا نور ہے جو میں آپ میں مشاہدہ کررہی ہوں؟

 

حضور صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں:

 

 یہ نور رسالت ہے۔ پھر جناب خدیجہ علیہاالسلام سے فرماتے ہیں: کہو:

 

" لااله الّا الله محمّد رسول الله"

 

خدیجہ سلام اللہ علیہا نے عرض کیا:

 

میں تو برسوں سے آپ کی رسالت سے واقف ہوں۔ پھر خدا کی وحدانیت اور رسول کی رسالت کا کلمہ پڑھا۔

 

آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا:

 

 "اے خدیجہ! میں سردی کا احساس کررہاہوں ایک چادر مجھ  پرڈال دیں"

 

حضور صلّی اللہ علیہ وآلہ نے چادر اوڑھی اور آرام فرماہوئے تبھی آواز آئی:

 

ﻳﺎ أَُّ ﺍﻟﻤَُِّّ، ُ ََﻧﺬِ َ رَبَّکَ ََِّ ... [سورہ مدّثر، آیت1]

 

اے چادر اوڑھنے والے  اٹھ جا ؤاور لوگوں کو خبردار کرو اور اپنے رب کی کبریائی کا اعلان کرو۔

 

آنحضرت اٹھے اور انگشت مبارک کو کان پر رکھا اور فرمایا:

 

 "الله اکبر، الله اکبر" جس کی آواز سبھی مخلوقات تک پہونچی اور سب نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ کی  ہمراہی کی۔ [منتہی الامال، ج1، ص47]

 

پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ نے تین سال تک مخفی طور پر دعوت توحید کرتے رہے اور پھر تین سال کے بعد جبرئیل آئے اور کہا:

 

" خداوند متعال کا حکم ہے کہ اپنی دعوت کو آشکار کرو"۔

 

 اس کے بعد آنحضرت صلّی اللہ علیہ وآلہ کوہ صفا پر تشریف لے گئے اور لوگوں کو انذار فرمایا اور دعوت کا کھل کر اعلان کردیا۔ [بحارالانوار، ج18، ص174۔186]

 

 

📚تقویم شیعہ، عبدالحسین نیشابوري، بخش هفتم: رجب المرجب، ص197۔

 

#یوم_بعثت

 

🌹منجی عالم بشریّت

  🌹 انسان کامل

    🌹اشرف کائنات

      🌹 رسول اعظم

        🌹اجودالمستمطرین

          🌹اطهرالمطهرین

            🌹سیّد المرسلین

              🌹رحمت للعالمین

                🌹خاتم النبیین

                  🌹تاج الاولیاء

 

یعنی حضرت #محمد_مصطفی صلی الله تعالی علیه و آله و سلم  کے موقع پر تمام محترم قارئین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

 

🔻🔺🔻🔺🔻🔺🔻🔺🔻🔺

 

حضرت نبی اکرم صلّي اللہ عليہ و آلہ و سلم:

 

💫بعِثْتُ بِمَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَ مَحَاسِنِهَا.💫

 

⭐️میں اخلاقی مکارم و فضائل کے (احیاء) کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔⭐️

 

📚الأمالي (للطوسي)، ص596، مجلس يوم الجمعة الثالث و العشرين من شهر ربيع الأول سنة سبع و خمسين و أربعمائة

 

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor