علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 14 مارچ، 2021

ماه شعبان کے مشترکہ اعمال

 


#ماه_شعبان_کے_مشترکہ_اعمال


🔆 ہر روز ستّر مرتبہ کہیں:  أسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَ أَسْأَلُهُ التَّوْبَةَ


🔆 ہر روز ستّر مرتبہ کہیں:  أسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَ أَتُوبُ إِلَيْهِ.

روایات میں ہے کہ اس ماہ میں بہترین دعا اور ذکر استغفار ہے، اور جو شخص اس مہینے ستّر مرتبہ استغفار کرتا ہے، گویا اس نے دوسرے مہینوں میں ستّر ہزار مرتبہ استغفار انجام دیا ہے۔


🔆 صدقہ: اس مہینے میں صدقہ دیں، اگرچہ نصف کجھور ہی کیوں نہ ہو، تاکہ خدا اس کے جسم کو آتش دوزخ پر حرام قرار دے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ سے ماہ رجب کے روزے کی فضیلت کے بارے میں سوال ہوا، تو آپ نے فرمایا: کیوں لوگ ماہ شعبان کے روزے سے غافل ہیں؟! راوی عرض کرتا ہے: یابن رسول اللہ! اگر کوئی ماہ شعبان میں ایک دن روزہ رکھے تو اس کا ثواب کیا ہوگا؟ فرمایا: خدا کی قسم جنّت اس کی جزا ہے۔ عرض کیا: یابن رسول اللہ! اس ماہ میں بہترین اعمال کیا ہیں؟ فرمایا: صدقہ اور استغفار۔ جو شخص بھی اس مہینے صدقہ دے گا خدا اس صدقے کو پروان چڑھاتا اور بڑا کرتا رہے گا جس طرح آپ لوگوں میں سے کوئی اونٹ کے بچّے کو بڑا کرتا ہے، یہاں تک کہ روز قیامت وہ اس صورت میں صاحب صدقہ کی طرف پلٹ آئے گا کہ کوہ احد کے اندازے کے مطابق ہوگیا ہو۔


🔆 اس مہینے میں ہزار مرتبہ کہیں: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَ لا نَعْبُدُ إِلا إِيَّاهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ

اس ذکر کا بہت زیادہ ثواب ہے، منجملہ یہ کہ اس کے نامہ اعمال میں ہزار سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔


🔆 روزه، نماز : اس مہینے کے ہر پنجشنبہ کو دو رکعت نماز پڑھیں، جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سو مرتبہ سورہ قل ھو اللہ احد پڑھیں اور سلام کے بعد سو مرتبہ صلوات بھیجیں، تاکہ خدا دین و دنیا کی ہر حاجت کو برلائے، نیز ہر پنجشنبہ کو روزہ کی بھی فضیلت ہے۔ مروی ہے کہ: ماہ شعبان کے ہر پنجشنبہ کو آسمان مزیّن کئے جاتے ہیں، ملائکہ عرض کرتے ہیں: خدایا! روزہ داروں کو آج کے دن بخش دے، ان کی دعاوں کو قبول فرما۔

نبی اکرم ص سے روایت ہے کہ جو شخص شعبان میں دوشنبہ اور پنجشبہ کو روزہ رکھے، خدا اس کی بیس حاجات دنیا اور بیس حاجات آخرت کو پوری فرمائے گا۔


🔆  اس مہینے میں کثرت سے صلوات پڑھیں.

🔆 صلوات شعبانیہ: ہر روز شعبان میں زوال کے وقت اور اسکی آدھی رات کو حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے مروی مندرجہ ذیل صلوات کو پڑھیں:    اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، شَجَرَةِ النُّبُوَّةِ، وَمَوْضِعِ الرِّسالَةِ، وَمُخْتَلَفِ الْمَلائِكَةِ  وَمَعْدِنِ الْعِلْمِ، وَاَهْلِ بَيْتِ الْوَحْىِ، اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، الْفُلْكِ الْجارِيَةِ، فِى اللُّجَجِ الْغامِرَةِ، يَأْمَنُ مَنْ رَكِبَها، وَيَغْرَقُ مَنْ تَرَكَهَا، الْمُتَقَدِّمُ لَهُمْ مارِقٌ، وَالْمُتَاَخِّرُ عَنْهُمْ زاهِقٌ وَاللّازِمُ لَهُمْ  لاحِقٌ، اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، الْكَهْفِ الْحَصينِ، وَ غِياثِ الْمُضْطَرِّ الْمُسْتَكينِ، وَمَلْجَأِ الْهارِبينَ، وَعِصْمَةِ الْمُعْتَصِمينَ، اَللّهُمَ  صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، صَلوةً كَثيرَةً تَكُونُ لَهُمْ رِضاً، وَلِحَقِ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ اَدآءً وَقَضآءً، بِحَوْلٍ مِنْكَ وَقُوَّةٍ يا رَبَّ الْعالَمينَ، اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، الطَّيِّبينَ الْأَبْرارِ الْأَخْيارِ، الَّذينَ اَوْجَبْتَ حُقُوقَهُمْ، وَفَرَضْتَ طاعَتَهُمْ وَوِلايَتَهُمْ، اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاعْمُرْ قَلْبى بِطاعَتِكَ، وَلا تُخْزِنى بِمَعْصِيَتِكَ، وَارْزُقْنى مُواساةَ مَنْ قَتَّرْتَ عَلَيْهِ مِنْ رِزْقِكَ بِما وَسَّعْتَ عَلَىَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَنَشَرْتَ عَلَىَّ مِنْ عَدْلِكَ، وَاَحْيَيْتَنى تَحْتَ ظِلِّكَ، وَهذا شَهْرُ نَبِيِّكَ سَيِّدِ رُسُلِكَ، شَعْبانُ الَّذى حَفَفْتَهُ مِنْكَ بِالرَّحْمَةِ وَالرِّضْوانِ، الَّذى كانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِه وَسَلَّمَ، يَدْاَبُ فى صِيامِهِ  وَقِيامِهِ، فى لَياليهِ وَاَيَّامِهِ، بُخُوعاً لَكَ فى اِكْرامِهِ وَاِعْظامِهِ، اِلى مَحَلِ حِمامِهِ، اَللّهُمَّ فَاَعِنَّا عَلَى الْأِسْتِنانِ بِسُنَّتِهِ فيهِ، وَنَيْلِ الشَّفاعَةِ لَدَيْهِ، اَللّهُمَّ وَاجْعَلْهُ لى شَفيعاً مُشَفَّعاً وَطَريقاً اِلَيْكَ مَهيَعاً، وَاجْعَلْنى لَهُ  مُتَّبِعاً، حَتّى اَلْقاكَ يَوْمَ الْقِيمَةِ عَنّى راضِياً، وَ عَنْ ذُنُوبى غاضِياً، قَدْ اَوْجَبْتَ لى مِنْكَ الرَّحْمَةَ وَالرِّضْوانَ، وَاَنْزَلْتَنى دارَ الْقَرارِ وَمَحَلَّ الْأَخْيارِ


🔆 مناجات شعبانیہ: یہ مناجات جو ابن خالویہ سے مروی ہے پڑھیں، ان کے بقول یہ مناجات حضرت امیر المومنین علیہ السلام اور ان کے بعد کے ائمہ اطہار علیہم السلام سے ہے جو ماہ شعبان میں پڑھا کرتے تھے:  اَللّهُمَ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاسْمَعْ دُعائى اِذا دَعَوْتُكَ، وَاْسمَعْ نِدائى اِذا نادَيْتُكَ، وَاَقْبِلْ عَلىَّ اِذا ناجَيْتُكَ، فَقَدْ هَرَبْتُ اِلَيْكَ، وَوَقَفْتُ بَيْنَ يَدَيكَ، مُسْتَكيناً لَكَ مُتَضرِّعاً اِلَيْكَ، راجِياً لِما لَدَيْكَ ثَوابى.... ( پوری مناجات کے لئے "مفاتیح الجنان" ملاحظہ فرمائیں)

📚مفاتیح الجنان، فصل دوم، فضیلت و اعمال ماہ شعبان، ص347


#ماه_شعبان

#ماہ_استغفار

🌷🌷حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام:

🔴 ... مَنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ فِي كُلِّ يَوْمٍ مِنْ شَعْبَانَ سَبْعِينَ مَرَّةً حُشِرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي زُمْرَةِ رَسُولِ اللَّهِ ص وَ وَجَبَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ الْكَرَامَةُ وَ مَنْ تَصَدَّقَ فِي شَعْبَانَ بِصَدَقَةٍ وَ لَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ حَرَّمَ اللَّهُ جَسَدَهُ عَلَى النَّار۔۔۔

✍🏻 عباس ابن ہلال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام سے سنا:

🔵۔۔۔۔ جو شخص ماہ شعبان میں ہر ایک دن ستّر 70 مرتبہ اللہ سے استغفار کرے، روز قیامت وہ حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی جماعت میں محشور ہوگا، اور اللہ کی جانب سے اس کی بزرگی و کرامت واجب ہوگی؛

🔵 اور جو ماہ شعبان میں کوئی چیز صدقہ دے خواہ ایک خرمے کا ٹکڑا ہی ہو تو خدا اسکے جسم کو آگ پر حرام قرار دے گا۔۔۔۔۔

📚 الخصال، ج‏2، ص582، ثواب من استغفر الله عز و جل۔۔۔

📚 وسائل الشيعة، ج‏10، ص509،  باب استحباب الاستغفار۔۔۔۔

📌 پنجشنبہ، شب جمعہ، یوم جمعہ اور اعیاد شعبانیہ۔۔۔

کیا خوب ہوگا کہ ہم اللہ کی بارگاہ اپنے ساتھ امّت مسلمہ کا بھی خیال رکھیں اور سب کے لئے خلوص دل سے دست دعا بلند کریں اور سب کو ماہ شعبان کی برکتوں میں شریک جانیں۔۔۔۔

https://t.me/klmnoor

https://www.facebook.com/klmnoor