علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 24 مارچ، 2021

شبیہ پیمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ حضرت علی اکبر علیہ السلام


 

۱۱/شعبان المعظم

#ولادت_حضرت_علی_اکبر_علیہ_السلام

 

🔹نام مبارک: علی

🔸لقب: اکبر

🔹کنیت: ابوالحسن

🔸والد: حضرت امام حسین علیہ السلام

🔹والدہ: جناب ام لیلی علیہا السلام

🔸جائے ولادت: مدینہ منورہ

🔹تاریخ ولادت: 11 شعبان 33 ہجری

🔸جائے شهادت: کربلائے معلی

🔹تاریخ شہادت: 10 محرم 61 ہجری

 

روایات کے مطابق 11شعبان المعظم 33ہجری [مقتل الامام الحسین، مقرم، ص 256] کی وہ مبارک گھڑی تھی جب ایک دلیر، بہادر، خوبرو، حسین و جمیل اور رفتار، گفتار، شکل و شمائل میں نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کی جیسی شخصیت کی ولادت ہوتی ہے کہ جسے بھی آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ کی زیارت کی آرزو ہو وہ آپ کا دیدار کرلے، جیسا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں:

 

🔴 وَ كُنَّا إِذَا اشْتَقْنَاإِلَى نَبِيِّكَ نَظَرْنَا إِلَيْه  اور جب بھی ہم نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کے مشتاق ہوتے تو اس کو دیکھ لیا کرتے تھے۔ [اللهوف على قتلى الطفوف ،  ترجمه فهرى، ص 113]

 

🔵 اسی جملے میں امام حسین علیہ السلام جناب علی اکبر علیہ السلام کے فضائل و کمالات میں سے تین خصوصیات کا ذکر فرماتے ہیں:

 

 اللَّهُمَّ اشْهَدْ فَقَدْ بَرَزَ إِلَيْهِمْ غُلَامٌ أَشْبَهُ النَّاسِ خَلْقاً وَ خُلُقاً وَ مَنْطِقاً بِرَسُولِكَ ص‏۔ خدایا! گواہ رہنا، اب ان لوگوں سے وہ جوان لڑنے جارہا ہے جو صورت و سیرت، کردار و گفتار میں تیرے نبی صلّی اللہ علیہ و آلہ کی شبیہ ہے۔ [اللهوف على قتلى الطفوف ،  ترجمه فهرى، ص 113]

 

⭕️ افق فضائل و کمالات کے وہ آفتاب عالم تاب کہ معاویہ بن ابی سفیان نے بھی اسکا اعتراف ان جملوں میں کیا ہے:

قال معاوية: من أحق الناس بهذا الأمر؟ قالوا: أنت، قال: لا، أولى الناس بهذا الأمر علي بن الحسين بن علي، جده رسول الله صلى الله عليه وسلم، وفيه شجاعة بني هاشم، وسخاء بني أمية، وزهو ثقيف.

 

ایک دن معاویہ بن ابی سفیان نے لوگوں سے پوچھا: اس امر (خلافت و زعامت) کے لئے کون سب سے لائق و فائق اور حقدار ہے، لوگوں نے کہا: آپ۔ معاویہ نے کہا: ایسا نہیں ہے، بلکہ اس امر کے لئے سب سے لائق و فائق علی بن الحسین بن علی ہیں، کہ جنکے نانا رسول خدا ص ہیں اور جس میں بنی ہاشم کی شجاعت، بنی امیہ کی سخاوت اور عظمت و وقار قبیلہ ثقیف موجود ہے۔ [مقاتل الطالبيين ، ج 1 ص 22]

 

🔅اپ کی جرأت و ہمّت اور شجاعت و بصیرت اور جذبہ ایثار کی طرف اشارہ کے لئے آپ کا وہ جملہ ہی کافی ہے اور جوانان عالم کے لئے بہترین درس زندگی ہے:

 

جب قصر بنی مقاتل سے گذرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام پر غنودگی طاری ہوئی اور بیدار ہونے پر حمد خدا اور تین مرتبہ زبان اقدس پر کلمہ استرجاع جاری ہوا؛ جناب علی اکبر علیہ السلام نے حمد و کلمہ استرجاع کا سبب پوچھا، فرمایا: خواب میں ایک سوار کو دیکھا جو کہہ رہا تھا یہ کارواں آگے بڑھ رہا جب کہ موت اس کی طرف آرہی ہے۔ سوال کیا: آیا ہم حق پر نہیں ہیں؟ فرمایا: کیوں نہیں۔۔۔ کہا :  فَإِنَّنَا إِذاً لَا نُبَالِي أَنْ نَمُوتَ مُحِقِّين‏ تو ہمیں پروا نہیں کہ ہم حق پر رہتے ہوئے جان دے دیں۔ [الإرشاد في معرفة حجج الله على العباد،   ج‏2، ص 82،   ما جرى بين الإمام الحسين ع و الحر الرياحي]

 

🔷 میدان جنگ میں بھی آپ ہی روز عاشورا نبی ہاشم کے پہلے شہید کے عنوان سے پہچانے گئے:

 

جیسا کہ زیارت میں آیا ہے: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَوَّلَ قَتِيلٍ مِنْ نَسْلِ خَيْرِ سَلِيلٍ، مِنْ سُلَالَةِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيل۔‏ سلام ہو آپ پر اے بہترین نسل و ذریت ابراہیم کے پہلے شہید۔ [المزار (للشهيد الاول)، ص148، زيارة اخرى لعلي بن الحسين عليهما السلام]

 

🌸اس مبارک موقع پر ہم آپ کی خدمت میں تہنیت پیش کرتے ہیں🌸

 

https://t.me/klmnoor

 

https://www.facebook.com/klmnoor