#چہرہ
✍🏼جوان
ہو یا بوڑھا، پڑھا لکھا انسان ہو یا جاہل و ناداں، طالبعلم ہو یا استاد۔۔۔۔ سب کو
اپنا چہرہ پسند ہوتا ہے، اور اس کو چمکتا دمکتا بنائے رکھنے کی بھرپور کوشش کرتا
ہے۔
دانتوں کی چمک پر نہ معلوم کتنا سرمایہ
لگا دیتا ہے، چہرے کے ایک ایک حصّے کا پورا خیال رکھتا ہے۔۔۔۔۔
نوجوانی میں اگر کیل منہاسے نکل آئیں
تو سارا درد اسی میں سمٹ کر رہ جاتاہے ۔۔۔ کچھ نہیں تو اس کے لئے اپنے ناخنوں کو
ہتھیار بنا لیتا ہے۔۔۔
چہرے پر داڑھی آگئی تو نئی اسٹائل والے
ہر روز اسے صاف ہی کرتے رہتے ہیں، اور اگر دینی جذبہ پیدا ہوجائے تب بھی یہ فکر
رہتی ہے کہ کیسے سجا کے رکھا جائے تاکہ چہرہ جاذب نظر کہلائے، اس کی خوبصورتی پر
حرف نہ آنے پائے۔۔۔
🌸چہرے
کی بشّاشیت انسان کا دل موہ لیتی ہے، تو اس پر انسان کے غیض و غضب کی علامت نفرت
کا پتہ دیتی ہے، یہی چہرہ دل کے رازوں کو بھی فاش کردیتا ہے۔
👈🏼یعنی:
انسان کی شخصیت اس کے چہرے سے پہچانی
جاتی ہے۔
💢ہمارے
دین کا بھی ایک چہرہ ہے
🌷🌷رسول
گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم:
🔺وجْهُ
دِينِكُمُ الصَّلَاة🔺
🔹تمہارے
دین کا چہرہ نماز ہے۔🔹
📚الكافي
(ط - الإسلامية)، ج3، ص270، باب من حافظ على صلاته أو ضيعها
🌹🌹🌹🌹🌹