#راہ_خدا_راہ_زندگی
🌷🌷حضرت امام علی ہادی النقی علیہ السلام
📔عنِ الْفَتْحِ
بْنِ يَزِيدَ الْجُرْجَانِيِّ قَالَ: ضَمَّنِي وَ أَبَا الْحَسَنِ ع الطَّرِيقُ فِي
مُنْصَرَفِي مِنْ مَكَّةَ إِلَى خُرَاسَانَ وَ هُوَ سَائِرٌ إِلَى الْعِرَاقِ
فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:
مَنِ اتَّقَى
اللَّهَ يُتَّقَى وَ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ يُطَاعُ
فَتَلَطَّفْتُ
فِي الْوُصُولِ إِلَيْهِ فَوَصَلْتُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيَّ
السَّلَامَ ثُمَّ قَالَ:
يَا فَتْحُ مَنْ
أَرْضَى الْخَالِقَ لَمْ يُبَالِ بِسَخَطِ الْمَخْلُوقِ وَ مَنْ أَسْخَطَ
الْخَالِقَ فَقَمَنٌ أَنْ يُسَلِّطَ اللَّهُ عَلَيْهِ سَخَطَ الْمَخْلُوق۔۔۔
✍🏼فتح بن
یزید جرجانی کہتے ہیں: مکہ سے خراسان واپس آتے ہوئے راستے میں امام ہادی علیہ
السلام (ایک روایت کے مطابق: امام رضا علیہ السلام) کے ساتھ ہوگیا، کہ جو عراق کی
جانب سفر فرما رہے تھے؛ میں نے امام علیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا کہ:
🌸جو اللّہ
کا خوف رکھتا ہے محفوظ رہتا ہے (لوگ اس سے خوف کھاتے ہیں)؛ جو اللّہ کی اطاعت کرتا
ہے لوگ اس کی اطاعت کرتے ہیں۔
🔸میں
نے خود کو امام علیہ السلام تک پہونچانے کی کوشش کی اور آپ (ع) کو سلام کیا؛
🔸امام
علیہ السلام نے جواب سلام دیا اور فرمایا:
🌸اے فتح،
جو شخص اللّہ کو راضی و خوشنود رکھے، اسے لوگوں کی ناراضگی کی کوئی پروا نہیں؛ اور
جو خدا کو ناراض کرے، خدا کو حق حاصل ہے کہ اس پر مخلوق کی دشمنی اور غصّے کو مسلط
کردے۔
📚الكافي
(ط - الإسلامية)، کلینی، ج1، ص138، باب جوامع التوحيد
📚التوحيد
(للصدوق)، ج61، ص2، باب التوحيد
🌸🌸🌸🌸🌸