علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعہ، 9 مارچ، 2018

ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا

۞ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

🔹 إنّٰا أَعْطَیْنٰاکَ اَلْکَوْثَرَ (۱)

🔹 فصَلِّ لِرَبِّکَ وَ اِنْحَرْ (۲)

 🔹إنَّ شٰانِئَکَ هُوَ اَلْأَبْتَرُ (۳) 

💢اے پیغمبر! بے شک ہم نے آپ کو کوثر (خیر کثیر) عطا کیا ہے.

💢 لہذا آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں.

💢 یقینا آپ کا دشمن بے اولاد رہے گا.


کوثر:

     🔷🔹 یعنی خیر کثیر...❤️

     🔷🔹 یعنی کثرت نسل...❤️

     🔷🔹 یعنی نعمت فراوان...❤️

💢 (فاطمہ) اس عظیم ترین نعمت الہی کا نام ہے جسے خدا نے اپنے رسول کو 🌹🌹🌹🌹🌹تحفے میں دیا۔

🔻🔺🔻🔺🔻🔺🔻🔺🔻🔺🔻🔺🔻

🌹🌹یوم ولادت
👈ملیکہ ملکوت،
👈👈حبیبہ حبیب خدا،
👈👈👈انسیۃ الحورا،
👈👈👈👈یعنی 🌷حضرت #فاطمۃ_الزہرا (سلام اللہ علیہا)
کے موقع پر تمام قارئین، جملہ مومنین، علمائے کرام، مراجع عظام و خصوصا آخری امام حضرت ولی عصر عج کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
🌷
🌷🌷
 🌷🌷🌷
🌷🌷🌷🌷
🌷🌷🌷🌷🌷


☀️ #حضرت_فاطمہ_سلام_اللہ_علیہا

کیوں #فاطمہ؟

🔮حضرت امام صادق علیہ السلام:

🌹إنَّمَا سُمِّيَتْ فَاطِمَةَ لِأَنَّ الْخَلْقَ فُطِمُوا عَنْ مَعْرِفَتِهَا

🌷فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کو اسلئے فاطمہ نام دیا گیا کیونکہ لوگوں کو انکی  معرفت حاصل ہی نہیں ہوسکتی. [۱].

کیوں #بتول؟

🔮حضرت امام صادق علیہ السلام:

🌹و سُمِّيَتْ فَاطِمَةُ بَتُولًا لِأَنَّهَا بُتِلَتْ عَنِ النَّظِيرِ.

🌷اور فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کو بتول کہا جاتا ہے اس لئے کہ ان کا کوئی ثانی نہیں [۲].

کیوں #زہرا؟

🔮حضرت امام صادق علیہ السلام:

🌹لأَنَّهَا كَانَتْ إِذَا قَامَتْ فِي مِحْرَابِهَا زَهَرَ نُورُهَا لِأَهْلِ السَّمَاءِ كَمَا يَزْهَرُ نُورُ الْكَوَاكِبِ لِأَهْلِ الْأَرْضِ.

🌷اس لئے کہ جب وہ محراب عبادت میں نماز کے لئے قیام فرماتی تھیں، ان کا نور آسمان والوں کو بھی دکھائی پڑتا تھا، جس طرح آسمان کے ستاروں کا نور زمیں والوں پر چمکتا ہے۔[۳].

کیوں #محدثه؟

🔮 حضرت امام صادق علیہ السلام:

🌹إنَّمَا سُمِّيَتْ فَاطِمَةُ ع مُحَدَّثَةً لِأَنَّ الْمَلَائِكَةَ كَانَتْ تَهْبِطُ مِنَ السَّمَاءِ فَتُنَادِيهَا كَمَا تُنَادِي مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ فَتَقُولُ يَا فَاطِمَةُ اللَّهُ اصْطَفاكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفاكِ عَلى‏ نِساءِ الْعالَمِينَ....

فَتُحَدِّثُهُمْ وَ يُحَدِّثُونَهَا

فَقَالَتْ لَهُمْ ذَاتَ لَيْلَةٍ أَ لَيْسَتِ الْمُفَضَّلَةُ عَلَى نِسَاءِ الْعَالَمِينَ مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ فَقَالُوا إِنَّ مَرْيَمَ كَانَتْ سَيِّدَةَ نِسَاءِ عَالَمِهَا وَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ جَعَلَكِ سَيِّدَةَ نِسَاءِ عَالَمِكِ وَ عَالَمِهَا وَ سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ.

🌷حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کو اس بنا پر #محدثہ کہا گیا کیوں کہ آپ پر آسمان سے ملائکہ نازل ہوتے تھے اور مریم بنت عمران کی طرح آپ سے گفتگو کرتے تھے۔

🔸وہ کہتے تھے: اے فاطمہ! خدا نے آپ کو منتخب کیا، اور پاک و پاکیزہ قرار دیا، اور پوری دنیا کی خواتین پر فضیلت بخشی۔

اس طرح وہ ملائک سے ہمکلام ہوتی تھیں اور ملائک آپ سے گفتگو فرمایا کرتے تھے۔

⚜️ایک رات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے ملائک سے کہا: کیا مریم بنت عمران کو تمام عورتوں پر فضیلت نہیں بخشی گئی؟

ملائک جواب دیتے ہیں: مریم اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار تھیں، لیکن خدا نے آپ کو آپ کے، اور مریم کے زمانے یہاں تک کہ تمام زمانوں کی عورتوں کی سیدہ قرار دیا ہے [۴].

📚[۱] تفسير فرات الكوفي، ص581، [سورة القدر(97): الآيات 1 الى 5]

📚 بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏43، ص65، باب 3 مناقبها و فضائلها و بعض أحوالها و معجزاتها صلوات الله عليها

📚[۲] بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏43، ص16، باب 2 أسمائها و بعض فضائلها ع

📚[۳] معاني الأخبار، ص64، باب معاني أسماء محمد و علي و فاطمة و الحسن و الحسين و الأئمة ع

📚 علل الشرائع، ج‏1، ص181، 143 باب العلة التي من أجلها سميت فاطمة الزهراء ع زهراء

📚[۴] علل الشرائع، ج‏1، ص182، باب العلة التي من أجلها سميت فاطمة ع محدثة

📚دلائل الإمامة (ط - الحديثة)، ص81، معنى المحدثة

💐💐💐💐💐