علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 25 جنوری، 2025

#شہادت_امام_موسی_بن_جعفر_علیہ_السلام



۲۵/ رجب


#شہادت_امام_موسی_بن_جعفر_علیہ_السلام


اس دن سنہ ۱۸۳ ہجری میں بنابر مشہور حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام سندی بن شاہک کے زندان میں شہید ہوئے۔ 


[اعلام الوری، ج۲، ص۶؛ بحار الانوار، ج۴۸، ص۲۰۶؛ مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۸؛ مسار الشیعہ، ص۳۶؛ مصباح المتہجد، ص۷۴۹؛ زاد المعاد، ص۳۵؛ فیض العلام، ص۳۲۲؛۔۔۔] 


ہارون بظاہر زیارت کے لئے اور حقیقت میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو گرفتار کرنے اور مدینہ سے بغداد روانہ کرنے کی غرض سے مسجد نبوی میں حاضر ہوا۔


[الکافی، ج۱، ص۴۷۶؛ بحار الانوار، ج۴۸، ص۲۰۶؛ ارشاد، ج۲، ص۲۱۵]


← آپ علیہ السلام کے دور کے ظالم خلفاء


جب آپ علیہ السلام بیس سال کے تھے منصب امامت آپ علیہ السلام کی طرف منتقل ہوا، اور آپ نے ۳۵ برس تک امامت کے فرائض انجام دئیے، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ علیہ السلام کی امامت کا کچھ عرصہ ابو جعفر منصور دوانقی کے دور میں رہا، لیکن اس نے آپ علیہ السلام کے خلاف جسارت نہ کی۔


منصور کے بعد تقریبا دس سال مہدی کی حکومت کا زمانہ رہا، اس نے آپ علیہ السلام کو مدینہ سے عراق طلب کیا اور قید خانہ میں ڈال دیا۔ اس نے ایک رات خواب میں حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ اس سے فرما رہے ہیں: "فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُواْ فىِ الْأَرْضِ وَ تُقَطِّعُواْ أَرْحَامَكُم‏" تو کیا تم سے کچھ بعید ہے کہ تم صاحبِ اقتدار بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو اور قرابتداروں سے قطع تعلقات کرلو!


[سوره محمّد صلّی اللَّہ علیہ و آلہ و سلّم، آیت: ۲۲]


جب وہ خواب سے چونکا تو اس نے امیر المومنین علیہ السلام کی مراد کو سمجھا اور پھر اس نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو قید سے رہا کر دیا۔


مہدی کے بعد، اس کے بیٹے ہادی نے آپ علیہ السلام کو قید کرنے کا ارادہ کیا، لیکن موت نے اسے مہلت نہ دی؛ کیونکہ وہ ایک سال سے زیادہ حکومت نہیں کر پایا۔ اس کے بعد جیسے ہی ہارون کو خلافت ملی اس نے امام علیہ السلام کو ایک زندان سے دوسرے زندان، مختلف قید خانوں میں قید و بند کی تکلیف دی، اور آخر کار اس نے اپنی حکومت کے چودھویں سال امام علیہ السلام کو ان کی ۵۵ سال کی عمر میں زہر جفا سے شہید کر دیا۔


[قلائد النحور، ج رجب، ص۳۳ – ۳۴]


← غسل و تدفین:


شہادت کے بعد ہارون کے حکم کے مطابق امام علیہ السلام کو پرانے کپڑوں میں، توہین کی غرض سے  لکڑی پر رکھ چار حمّالوں نے دوش پہ اٹھایا، آگے آگے ایک منادی ندا دے رہا تھا "هَذَا إِمَامُ الرَّافِضَةِ فَاعْرِفُوه"  انہیں دیکھو یہ رافضیوں کا امام ہے۔


حضرت امام رضا علیہ السلام نے پہلے ہی آپ علیہ السلام کے لئے غسل و کفن اور نماز کا اہتمام کر لیا تھا، اس کے بعد شیعہ حضرات آئے، انہوں نے گل پوشی کی اور آپ علیہ السلام کو پورے احترام کے ساتھ موجودہ حرم مطہر کے مقام پر دفن کیا۔


[عیون اخبار الرضا، ج۲، ص۸۵، ۹۳، ۹۸، ۹۶؛ بحار الانوار، ج۴۷، ص۲۲۵، ۲۲۷، ۲۴۷، ۲۵۴؛ وقایع الایام، ج رجب، ص۲۷۹؛]


آپ علیہ السلام کی اولاد کی تعداد ۳۷ ہے۔


[ارشاد، ج۲، ص۲۴۴؛ تاج الموالید، ص۴۷؛ بحار الانوار، ج۴۸، ص۲۸۳، ۲۸۸، ۳۰۳]


آپ علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ ۵ رجب، [مناقب آل ابی طالب، ج۴، ص۲۱۵] ۶، [الکافی، ج۱، ص۲۱۵] یا ۲۴ رجب [مناقب آل ابی طالب، ج۴، ص۲۱۵] میں بھی ذکر ہوئی ہے۔


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۲۵/ رجب، ص۲۱۶



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor