علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 1 جنوری، 2025

#ولادت_حضرت_امام_باقر_علیہ_السلام



یکم رجب المرجب


#ولادت_حضرت_امام_باقر_علیہ_السلام


← حضرت امام محمّد بن علی باقر العلوم علیہ السّلام نے پہلی رجب المرجب ۵۷ ہجری میں جمعہ کے دن مدینہ منورہ میں ولادت پائی۔


[دلائل الامامه، ص۲۱۵، مصباح کفعمی، ج۲، ص۵۹۹؛ زاد المعاد، ص۲۰؛ مصباح المتهجد شیخ طوسی، ص۷۳۷؛ فیض العلام، ص۲۹۴؛ مناقب ابن شهر آشوب، ج۴، ص۲۲۷؛ اعلام الوری، ج۱، ص۴۹۸؛ مسار الشیعه، ص۳۳؛ قلائد النحور، ج رجب، ص۴؛ بحار الانوار، ج۴۶،  ص۲۱۲]


آپ علیہ السلام کی ولادت ۳ اور ۶ صفر، ۵ اور ۲۲ رجب میں بھی ذکر ہوئی ہے۔



← آپ علیہ السلام کا اسم مبارک محمّد، اور کنیت ابوجعفر ہے اور آپ علیہ السلام کے القاب: باقر العلوم، الشاکر للَّه، ہادی، امین اور شبیہ ہیں؛ شبیہ کا لقب اس بنیاد پر ہے کہ آپ علیہ السلام حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ سے مشابہ تھے۔


[دلائل الامامه، ص۲۱۶، مناقب ابن شهر آشوب: ج۴، ۲۲۷؛ بحار الانوار، ج۴۶، ص۲۲۲، ۲۹۵]


← آپ علیہ السلام کے والد محترم حضرت امام زین العابدین علی بن الحسین علیہما السّلام ہیں اور والدہ ماجدہ حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی لخت جگر جناب امّ عبداللَّہ فاطمہ ہیں۔


حضرت امام باقر علیہ السلام وہ پہلے علوی ہیں جن کا نسب شریف والد اور والدہ دونوں جانب سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ، حضرت امیر المومنین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تک پہونچتا ہے۔


[تھذیب الاحکام، ج۶، ص۷۷؛ مناقب آل ابی طالب علیہھم السلام، ج۴، ص۲۲۵؛ بحار الانوار، ج۴۶، ص۲۱۵؛ ینابیع المودہ، ج۳، ص۱۵۸]



← حضرت امام صادق علیہ السلام جناب امّ عبداللَّہ کے بارے میں فرماتے ہیں: میری دادی صدیقہ تھیں امام حسن علیہ السلام کی اولاد میں سے کوئی بھی خاتون ان کے مثل نہیں۔


[الکافی، ج۱، ص۴۶۹؛ بحارالانوار، ج۴۶، ص۲۱۵، ۳۶۶]


آپ کی شان و منزلت میں اتنا ہی کافی ہوگا کہ آپ حضرت سیّد الساجدین علی بن الحسین اور حضرت باقر العلوم علیہماالسّلام کے ساتھ واقعہ کربلا میں حاضر تھیں اور آپ نے حضرت زینب کبری، سید الساجدین اور دوسرے اہل بیت علیہم السلام کے ہمراہ قید کی مشقت برداشت کی، اور کوفہ و شام کے مناظر دیکھے۔


📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱/رجب، ص۱۸۵


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor