#ایمان
#عمل
#بہترین_زندگی
🌹 قـال اللـه تعالـیٰ
🟤 الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَ حُسْنُ مَآبٍ۔
🔵 جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال انجام دئیے، ان کے لئے نہایت پاکیزہ زندگی اور بہترین بازگشت ہے۔
📚 سورہ رعد، آیت۲۹
✍🏼 اکثر بزرگ مفسرین نے لفظ "طوبیٰ" کو مؤنث "أطيب" جانا ہے، جس کا مفہوم ہے بہتر اور پاکیزہ یا بہترین اور پاکیزہ ترین۔
چونکہ اس کا متعلق محذوف ہے، اس لیے اس کا مفہوم ہر لحاظ سے وسیع اور بے نہایت ہوگا، لہذا جب "طُوبى لَهُمْ" کہا جائے، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کے لیے تمام قسم کی نیکیاں اور پاکیزگیاں ہونگی۔
تمام چیزوں میں بہترین: بہترین زندگی، بہترین نعمتیں، بہترین سکون، بہترین دوست، اور اللہ کی خاص رحمتیں۔
یہ سب کچھ ایمان اور نیک عمل پر منحصر ہے،
اور یہ ان لوگوں کے لیے انعام ہے جو عقیدے میں مضبوط، عمل کے لحاظ سے نیک و صالح ہیں۔
📚 تفسیر نمونہ ج۱۰، ص۲۰۹ سے ماخوذ