علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 1 جنوری، 2025

#ماہ_رجب



#ماہ_رجب


🔴عنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ قَالَ:


كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ص إِذَا جَاءَ شَهْرُ رَجَبٍ جَمَعَ الْمُسْلِمِينَ حَوْلَهُ وَ قَامَ فِيهِمْ خَطِيباً فَحَمِدَ اللَّهَ وَ أَثْنَى عَلَيْهِ وَ ذَكَرَ مَنْ كَانَ قَبْلَهُ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ فَصَلَّى عَلَيْهِمْ ثُمَّ قَالَ أَيُّهَا الْمُسْلِمُونَ قَدْ أَظَلَّكُمْ شَهْرٌ عَظِيمٌ مُبَارَكٌ وَ هُوَ شَهْرُ الْأَصَبِّ يُصِيبُ فِيهِ الرَّحْمَةَ عَلَى مَنْ عَبَدَهُ إِلَّا عَبْداً مُشْرِكاً أَوْ مُظْهِرَ بِدْعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ أَلَا إِنَّ فِي شَهْرِ رَجَبٍ لَيْلَةً مَنْ حَرَّمَ النَّوْمَ عَلَى نَفْسِهِ قَامَ فِيهَا حَرَّمَ اللَّهُ تَعَالَى جَسَدَهُ عَلَى النَّارِ وَ صَافَحَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ وَ يَسْتَغْفِرُونَ [لَهُ‏] إِلَى يَوْمٍ مِثْلِهِ فَإِنْ عَادَ عَادَتِ الْمَلَائِكَةُ ثُمَّ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْماً وَاحِداً مِنْ رَجَبٍ أُومِنَ الْفَزَعَ الْأَكْبَرَ وَ أُجِيرَ مِنَ النَّارِ.


🔵 جب رجب کا مہینہ آتا تھا تو حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم مسلمانوں کو اپنے پاس جمع کرکے خطبہ دیتے تھے؛ حمد و ثنائے الہی اور انبیائے ما سبق پر درود و سلام کے بعد فرماتے تھے: اے مسلمانو! تم پر ایک عظیم اور مبارک مہینہ سایہ فگن ہے، یہ رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، خدا اس میں اپنے بندوں پر رحمت کی برسات کرتا ہے اس کے سوائے جو مشرک یا اسلام میں بدعت پھیلانے والا ہو۔


جان لو کہ رجب کے مہینہ میں ایسی رات ہے جو بھی اس رات بیدار رہ کر خدا کی عبادت میں مشغول رہے خدا اس کے جسم کو جہنم پر حرام قرار دیتا ہے اور ایک ہزار فرشتے اس سے مصافحہ کرتے ہیں اور اگلے اسی طرح کے دن تک اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں۔ اگر وہ دوبارہ عبادت کرتا ہے تو فرشتے بھی اس کام کو اسی طرح دہراتے ہیں۔ پھر آپ نے فرمایا جو بھی رجب کے مہینے میں روزہ رکھے گا قیامت کے دن کی سختی اور خوف سے امان میں رہے گا اور جہنم کی آگ سے نجات پائے گا۔


📚 مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج۷، ص۵۳۱، ح۸۸۲۷، باب استحباب صوم رجب كله أو بعضه خصوصا الأيام البيض و الخامس و العشرين و السادس و العشرين و السابع و العشرين


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor