علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 8 دسمبر، 2024

احمق



#احمق


🌹🌹حضرت امام علی علیہ السلام:



🟤 مـــنْ نَظَـــرَ فِـــي عُيُـــوبِ النَّـــاسِ فَأَنْكَـــرَهَا ثُـــمَّ رَضِيَـــهَا لِنَفْسِـــهِ فَـــذَلِكَ الْأَحْمَـــقُ بِعَيْنِـــهِ.


🔵 جو لوگوں کے عیب کو دیکھ کر ناگواری کا اظہار کرے اور پھر اسی عیب کو اپنے لئے پسند کرے وہ پکّا احمق ہے۔



📚نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص۵۳۶، حکمت۳۴۹۔



✍🏼 اس کے احمق ہونے کی دلیل بھی واضح ہے، کیونکہ ایک طرف وہ کسی کام کو دوسروں کے لئے عیب سمجھتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کام کو پسند نہیں کرتا۔ لیکن اسی کام کو اپنی زندگی کا حصّہ بنا لیتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کام کو پسند کرتا ہے۔


یعنی ایک ہی وقت میں دو متضاد چیزوں کو اپنے اندر رکھے ہوئے ہے: کسی کو اچھا نہ جاننا اور اسی کو اچھا بھی جاننا، اور یہ کام احمقوں سے ہی ممکن ہے۔


البتہ ایسے لوگ کم بھی نہیں ہیں جو اس طرح کی متضاد چیزوں میں گرفتار ہیں؛ لوگوں کا حق ہڑپ کرجاتے ہیں اور اسے اچھا سمجھتے ہیں، لیکن اگر کوئی دوسرا ان کا حق مار لے تو شور مچانے لگتے ہیں کہ یہ اسلام نہیں کہتا۔ دوسروں کو اس کام پر مسلمان ہی نہیں سمجھتے اور خود حق غصب کرکے بھی سچّے مسلمان!


اس طرح کے سبھی لوگ امام علیہ السلام کی نظر میں واقعی احمق ہیں۔ عقلمند وہ ہے جس کے افکار و کردار میں کسی طرح کا تضاد نہ پایا جائے، جس کام کو برا جانے اسے سب کے لئے یہاں تک کہ اپنے لئے بھی، اور جس کو اچھا سمجھے اسے سب کے لئے یہاں تک کہ اپنے لئے بھی۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor