#فاطمہ_زہرا_سلام_اللہ_علیہا
#احترام_نام_فاطمہ_سلام_اللہ_علیہا
🔘 عَنِ السَّكُونِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع وَ أَنَا مَغْمُومٌ مَكْرُوبٌ،
فَقَالَ لِي يَا سَكُونِيُّ مِمَّا غَمُّكَ؟
قُلْتُ وُلِدَتْ لِي ابْنَةٌ۔
فَقَالَ يَا سَكُونِيُّ عَلَى الْأَرْضِ ثِقْلُهَا وَ عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا تَعِيشُ فِي غَيْرِ أَجَلِكَ وَ تَأْكُلُ مِنْ غَيْرِ رِزْقِكَ،
فَسَرَّى وَ اللَّهِ عَنِّي،
فَقَالَ لِي مَا سَمَّيْتَهَا؟
قُلْتُ فَاطِمَةَ۔
قَالَ آهِ آهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ، فَقَالَ:
أَمَّا إِذَا سَمَّيْتَهَا فَاطِمَةَ فَلَا تَسُبَّهَا وَ لَا تَلْعَنْهَا وَ لَا تَضْرِبْهَا.
⚫️ سکونی سے روایت ہے:
میں حضرت امام صادق علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوا جبکہ بہت ہی محزون و مغموم تھا۔
امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
اے سکونی کس لئے اتنے #مغموم ہو؟
عرض کیا: میرے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
حضرت نے فرمایا: اس کی سنگینی زمین پر ہے، اور اس کا رزق اللہ پر، وہ تمہاری عمر سے الگ زندگی کرے گی، اور تمہارے رزق سے ہٹ کر کھائے گی۔
خدا کی قسم امام علیہ السلام نے اپنے اس کلام سے میرے حزن و اندوہ کو ختم کر دیا۔
پھر امام علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
اس بیٹی کا نام کیا رکھا ہے؟
عرض کیا: #فاطمہ
امام علیہ السلام نے آہ بھری: #آہ #آہ اور پھر اپنے ہاتھ کو اپنی جبیں پر رکھ لیا۔
اور پھر فرمایا:
اب جب اس کا نام #فاطمہ رکھا ہے، تو اسے کبھی برا بھلا نہ کہنا، اور نہ ہی اس کی لعنت ملامت کرنا اور نہ اسے مارنا۔
📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج۶، ص۴۹، ح۶، باب حق الأولاد