🏴🏴🏴🏴🏴
#آہ_سید
وَ بَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
اور ان صبر کرنے والوں کو بشارت دے دیں جو مصیبت پڑنے کے بعد یہ کہتے ہیں کہ
ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کی بارگاہ میں واپس جانے والے ہیں۔
⚫️ افسوس کہ سید مقاومت، اسوۂ مکتب حریت، رہبر راہ حق و صداقت، مستضعفین عالم کے دلوں کی قوت، عزت و شرافت کے پاسدار، پرچم ایثار و شجاعت کے علمبردار، جس پر دنیا کے ہر حریت پسند کو ناز تھا، اشرار عالم کی شرانگیزیوں اور آل یہود کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش فرما گئے، جس کی خبر نے دنیا کے لاکھوں کروڑوں انسانیت پسند لوگوں کے قلوب کو مجروح کردیا۔
سلام ہو اس مرد مجاہد پر جس نے ایک لمحہ بھی راہ حق سے منھ نہیں موڑا۔
سلام ہو اس اسوۂ مقاومت پر جس نے کبھی بھی ذلّت برداشت نہیں کی۔
سلام ہو اس سید مظلوم پر جس نے مظلوموں کی حمایت میں ایک پل بھی چین کی سانس نہ لی۔
سلام ہو اس پیکر شجاعت پر جس نے طاغوت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا تصور بھی نہ کیا، اور أَمَّا بَعْدُ فَكَأَنَ الدُّنْيَا لَمْ تَكُنْ وَ كَأنَّ الْآخِرَةَ لَمْ تَزَلْ [گویا دنیا تھی ہی نہیں اور آخرت ہمیشہ رہنے والی ہے] کی نغمہ سرائی کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔
ہم اس عظیم فقدان نیز ان کے ہمراہ دیگر افراد کی شہادت پر شکستہ قلوب مومنین کرام، مراجع عظام، اور ولی عصر حضرت حجت علیہ الصلوۃ و السلام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔