علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 14 اگست، 2023

اچھے دوست کا معیار

 


#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#اچھے_دوست_کا_معیار


▪️ مَنْ أَحَبَّكَ نَهَاكَ، وَ مَنْ أَبْغَضَكَ أَغْرَاكَ.


▪️ جو تمہیں دوست رکھے گا وہ تمہیں [برائیوں سے] روکے گا اور جو تمہیں دشمن رکھے گا وہ تمہیں [برائیوں پر] اُبھارے گا۔


📚 موسوعة کلمات الامام الحسین(علیه السلام)، الفصل الثالث فی الاخلاق، ح۶، ص۷۴۳، ألاوصاف الجمیلہ؛ نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص۸۸، ح۲۸، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام۔



✍🏼 اچھا دوست، آئینہ کی طرح ہوتا ہے؛ اچھی اور بری چیزوں کو اسی طرح دکھاتا ہے جس طرح کی وہ ہے؛ بغیر کسی غرض اور کینے کے۔ نہ اسے بڑھا چڑھا کے پیش کرتا ہے اور نہ ہی آپ کے عیب کو آپ سے چھپاتا ہے۔ 


دوست کو اپنے دوست کا خیرخواہ اور ہمدرد ہونا چاہئے۔


خیر خواہی اور ہمدردی سے مراد یہ ہے کہ اگر اسے آپ میں کوئی بد اخلاقی نظر آتی ہے، تو خلوص کے ساتھ اس کی طرف متوجہ کرتا ہے اور آپ کو اس کام سے روک لیتا ہے۔ اگر آپ برے لوگوں کی سنگت میں آگئے ہوں تو ہوشیار کرتا ہے، اگر فاسد اور خراب غذاؤں کی طرف ہاتھ بڑھ گئے ہوں تو وہ مانع بن جاتا ہے، اگر آپ انحطاط اور تنزّلی کا شکار ہو رہے ہوں تو وہ آپ کو خبردار کرتا ہے اور گرنے سے بچا لیتا ہے۔


یہ سب ایک اچھے، سچے اور لائق دوست کی پہچان ہوتی ہے۔ 


لیکن اگر کوئی آپ کا مخالف اور بد اندیش ہوگا، وہ آپ کو برائیوں پر اکسائے گا، اور غلط راستے کو آپ کی نگاہوں میں اچھا اور خوش منظر بنا کے پیش کرے گا تاکہ آپ ہلاکت میں پڑجائیں۔


نشہ کے عادی افراد اپنے دوستوں کو بھی نشے مبتلا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


جرائم پیشہ افراد اپنے ساتھیوں کو بھی جرم کی دنیا میں کھینچ لیتے ہیں۔


معصیت کار لوگوں کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ دوسروں کو  اپنے رنگ میں ڈھال لیں۔


اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ آپ کے خیرخواہ اور ہمدرد نہیں ہیں اور نہ کبھی آپ کی بھلائی کی فکر کرتے ہیں۔


ہمیں چاہئے کہ اپنے مخلص دوستوں کی خیر خواہی اور ہمدردی سے لبریز تنقیدوں کو پوری خندہ پیشانی کی ساتھ قبول کریں اور ان کی تنبیہوں اور نصیحتوں کو غور سے سنیں اور اپنے عیوب اور لغزشوں کی جگہوں پر نظر رکھنے کے لئے نگاہیں تیز رکھیں۔


ذرا سوچئے۔۔۔ آپ کی نظر میں اچھے دوست کا معیار کیا ہے؟



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor