علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

بدھ، 23 اگست، 2023

عطا پذیری



#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#عطا_پذیری


▪️ مَنْ قَبِلَ عَطَاءَكَ، فَقَدْ أَعَانَكَ عَلَى الْكَرَمِ.


▪️جس نے تمہاری عطا کی ہوئی چیز کو قبول کیا حقیقت میں اس نے جود و کرم پر تمہاری مدد کی۔


📚 نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص۸۳، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام



✍🏼 سخاوت اور بخشش کے دو پہلو ہوتے ہیں:


ایک اپنے جود و کرم سے بخشتا ہے، دوسرا سخاوتمند کی عطا کو قبول کرتا ہے۔


اگر صاحبان جود و سخا کو کوئی نہ ملے جسے وہ عطا کریں، یا لوگ اس کے ہدیہ کو قبول نہ کریں، تو احسان و کرم انجام نہیں پائے گا اور صاحبان جود و سخا کو اپنی اس محبوب خصلت کے اظہار کا موقع نہیں مل سکے گا۔


اگر سب لوگوں کا یہی ماننا ہو کہ:


جو اپنے دست و بازو سے کمائے    وہ کیوں احسان حاتم کا اٹھائے


تو پھر حاتم جیسے سخاوتمند اپنی جود و سخا کی خصلتوں کا اظہار کیسے کریں؟ اور لوگوں کو اپنی عطا سے کیسے بہرہ مند کریں؟


اگر کچھ لوگ ضرورتمند اور کچھ دولتمند ہیں تو یہ فرق دولتمندوں کو ضرورتمندوں کی مدد کا موقع فراہم کرتا ہے۔


ہدیہ، خیرات و صدقات کے سلسلہ میں بھی یہی ہے۔


احادیث میں آیا ہے کہ ہدیہ و صدقات قبول کرلینے والے کا شکریہ ادا کرنا چاہئے، کیونکہ ثروتمندوں کی اس طرح کی مالی امداد اور کمزور کی طرف سے اس کی قبولیت، آخرت کے لئے اعمال صالح کے ذخیرہ کرنے پر مدد ہوتی ہے۔


صاحبان کرم کو عطا کے قبول کرنے والوں کا احسان مند ہونا چاہئے اور ان کے ساتھ احترام و اکرام سے پیش آنا چاہئے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor