علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 14 اگست، 2023

شریف ترین لوگ

 


#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#شریف_ترین_لوگ


▪️ قَالَ رَجُلٌ لِلحُسَينِ بنِ عَلِيٍّ عليه السلام : مَن أشرَفُ النّاسِ؟


فَقالَ عليه السلام: مَنِ اتَّعَظَ قَبلَ أَن يُوعَظَ، وَاستَيقَظَ قَبلَ أَن يُوقَظَ.


▪️ کسی نے حضرت امام حسین علیہ السلام سے سوال کیا: سب سے شریف انسان کون ہے؟


فرمایا: جو شخص اس سے پہلے کہ اسے نصیحت دی جائے نصیحت حاصل کرے۔ اور اس سے پہلے کہ اسے بیدار کیا جائے بیدار ہوجائے۔


📚 موسوعة کلمات الامام الحسین(علیه السلام)، الفصل الثالث فی الاخلاق، ح۸، ص۷۴۳؛ إحقاق الحق و إزهاق الباطل، ج۱۱، ص۵۹۰۔



✍🏼 دنیا وعظ و نصیحت سے بھری پڑی ہے، اگر انسان کے پاس نصیحت سننے والے کان موجود ہوں۔


دنیا اسباق سے اٹی پڑی ہے، اگر انسان کے پاس چشم بصیرت موجود ہو۔


صاحبان فہم و بصیرت اور بیدار دل لوگ؛ در و دیوار، جھوپڑیوں اور حویلیوں، انسانوں کی موت اور بیماری، حکومتوں کے عروج و زوال، لوگوں کی فتح و شکست، قوموں کی عزّت و ذلّت، قبرستانوں سے حالات اور قبروں میں آرام فرما لوگوں، مال و منصب و ثروت کی بے وفائی سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔


اس کی ضرورت نہیں کہ ہمیں نصیحت دی ہی جائے، ہر چیز میں موعظہ اور تنبیہ موجود ہے۔


خدا نہ کرے کوئی خود کو خواب غلفت میں مبتلا کرلے، جس کو بیدار کرنا بہت ہی دشوار اور کبھی کبھی ناممکن ہوتا ہے۔


کیا ہمارے ہر ایک عزیز و آشنا کی موت، ہمارے لئے بیداری کی گھنٹی نہیں ہوتی؟


کاش انسان معرفت، بصیرت اور ہوشیاری کے اس مرحلہ تک پہونچ جاتا کہ پیغام کو سمجھ سکتا اور انتباہ پر کان لگا پاتا اور جان لیتا کہ یہ گھنٹیاں کس کے لئے بج رہی ہیں؟


خدا وعظ و نصیحت کو ہمارے لئے محبوب قرار دے۔


اور اس سے پہلے کہ موت ہمیں بیدار کرے، وہ ہمیں خواب غفلت سے بیدار کرے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor