علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 21 اگست، 2023

نفس پرستی کا انجام



#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#نفس_پرستی_کا_انجام


▪️ اتَّقُوا هذِہِ الأهواءَ الَّتی جِماعُهَا الضَّلالَةُ وَ مِيعادُهَا النّارُ۔


▪️ان خواہشات نفسانی سے بچو کہ جن کا مجموعہ و ماحصل گمراہی اور ٹھکانہ جہنم ہے۔


📚 إحقاق الحق و إزهاق الباطل، ج‏11، ص591، و من كلامه عليه السلام



✍🏼 اولیائے دین، فقہائے اسلام، اور رہبران حق نے ہمیشہ "ہوا پرستی" سے روکا ہے، اور تقویٰ اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔


خدا، قرآن، رسول، اور ائمہ کی سب سے بڑی نصیحت اور تاکید کا نام "تقویٰ" ہے


"تقویٰ" کا مطلب یہ ہے کہ نفس کو قابو میں رکھیں، شیطانی اور نفسانی خواہشات سے بچیں، اور خدا کا خوف کریں، روز قیامت، گناہ کی سزا اور عذاب جہنم سے ڈریں۔


خواہشاتِ نفس، انسان کو بازیچۂ شیطان بنا دیتی ہیں، اور اسے ابلیس کی اتّباع میں لگا دیتی ہیں۔


شیطان نے تو قسم کھا رکھی ہے کہ انسان کو بہکائے گا، اور طاعت و بندگی کے راستے سے منحرف کرکے اپنی طرح اسے بھی ہلاکت میں ڈالے گا۔


قرآن مجید میں شیطان کو انسانوں کا کھلا ہوا اور ناقابلِ مصالحت دشمن قرار دیا گیا ہے۔


لہذا عقلمند انسان کو چاہئے کہ اس دشمن سے خود کو بچائے رکھے جو خود بھی گمراہ ہے اور گمراہ کرنے والا بھی۔


جو اپنی نفسانی خواہشات اور رجحانات پر لگام لگائے گا، اور نفس کا قیدی بننے کے بجائے اس پر غلبہ حاصل کرے گا، وہ نجات پانے والا ہوگا۔


اور جو شخص اپنے نفس کی پیروی کرتے ہوئے گناہوں کے جال میں پھنسے گا اور برائیوں کے دلدل میں گرفتار ہوگا وہ گمراہ ہوگا اور اپنی عاقبت خراب کرے گا۔


کامیاب وہ ہے جو اپنے گریبان کو نفسِ امّارہ کے چنگل سے بچا لے جائے،


اور نامراد وہ ہے جو خواہشات نفسانی کا بندہ ہوجائے۔



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor