علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 1 مئی، 2021

انیسویں رمضان، یوم ضربت

 

#تھدمت_واللہ...


#یوم_ضربت


▪️ماہ رمضان کی انیسویں شب تھی، لوگ مسجد ہی میں آرام کررہے تھے، یہاں تک کہ صبح نمودار ہوتی ہے، حضرت امیرالمومنین علیہ السلام مسجد میں تشریف لاتے ہیں، محمد بن عبد اللہ ازدی کہتے ہیں: امام علیہ السلام نے آواز دی: «اَلصَّلَاۀ اَلصَّلَاۀ» کچھ دیر بعد یکایک تلوار چمکی۔۔...........میں نے کہتے ہوئے سنا: لِلَّهِ‏ الْحُكْمُ‏ لَا لَكَ‏ يَا عَلِيُ‏ وَ لَا لِأَصْحَابِكَ حکومت فقط خدا کی ہے نہ آپ کی نہ آپ کے اصحاب کی۔ پھر علی علیہ السلام کی آواز سنی کہہ رہے تھے: فُزْتُ‏ وَ رَبِّ‏ الْكَعْبَةِ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا۔ پھر آواز دی: لَا يَفُوتَنَّكُمْ الرَّجُلُ یہ مرد بھاگنے نہ پائے۔

تیس قدم خودسازی کے [۱۹]

 

#تیس_قدم_خودسازی_کے



1️⃣9️⃣*اللّهمَّ وَفِّرْ فیهِ حَظّی مِنْ بَرَکاتِهِ، وَسَهِّلْ سَبیلی اِلی خَیْراتِهِ، وَلا تَحْرِمْنی قَبُولَ حَسَناتِهِ، یا هادِیاً اِلَی الْحَقِّ الْمُبینِ.


میرے معبود! آج کے دن اس مہینے  کی برکتوں میں سے  میرے حصہ  میں اضافہ فرما، اور اس مہینے کی نیکیوں  اور بھلائیوں  کے لئے میری راہ کو آسان فرمادے،  اور  اس کی نیکیوں کی قبولیت سے مجھے  محروم نہ رکھ، اے واضح و روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے۔

شب قدر




         شب قدر بھی ایک بہترین فرصت ہے، آئینہَ دل کو شفّاف بنانے کی فرصت، اچھائیوں کے ذریعہ برائیوں کے خاتمہ کی فرصت، اختلافات کے بجائے صدق و صفا کا وقت، ظلم و ستم کے بجائے جود و احسان کی گھڑی، عاق والدین کے بجائے والدین پر احسان کے لمحات، دلوں کو توڑنے کے بجائے جوڑنے کی فرصت۔۔۔۔ 


✅ اس شب کی تمام راتوں پر فضیلت کا اندازہ مندرجہ چند چیزوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے: 


🔰 گناہوں کی بخشش کا وقت: