علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 31 جولائی، 2021

پانچ چیزیں اچھی زندگی کے واسطے


 

#پانچ_چیزیں


☘️اچھی #زندگی کے واسطے☘️


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 يا كُمَيْلُ قُلِ‏ الْحَقَ‏ عَلَى‏ كُلِّ حَالٍ وَ وَادِّ الْمُتَّقِينَ وَ اهْجُرِ الْفَاسِقِينَ وَ جَانِبِ الْمُنَافِقِينَ وَ لَا تُصَاحِبِ الْخَائِنِين‏


🔵 اے کمیل! ہر صورت میں حق بات بولو، اور متقی و پرہیزگار لوگوں سے دوستی رکھو، فاسق اور گنہگار لوگوں کو ترک کردو، اور منافق اور ریاکار لوگوں سے ہوشیار رہو، اور خیانت کرنے والوں غدار لوگوں کے ساتھ مت رہو۔

بدھ، 28 جولائی، 2021

عید غدیر


 

#عید_غدیر


🌹🌹عید اللہ الاکبر🌹🌹


🌴🌴 حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ اور حجاج کرام نے 18 ذی الحجہ، صبح میں نماز ادا کی، پھر۔۔۔۔۔۔۔کاروان ولایت چل پڑا۔۔۔۔۔۔۔ اس مقام کی جانب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہاں پر  کوئی اہم پیغام عام ہونے والا تھا۔


👈🏼 شاید مسلمانوں کی خوشحالی اور کفار کی مایوسی کا پیغام ہو!

عید غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟



 #استقبال_غدیر


🌹🌹عید اللہ الاکبر🌹🌹


#عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟



🌷1۔ بیغام ولایت عام کریں۔


🔵 قال رسول اللہ (ص): قَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ‏ لِيُبَلِّغِ‏ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ‏ أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَ صَدَّقَنِي بِوَلَايَةِ عَلِيٍّ أَلَا أَنَّ وَلَايَةَ عَلِيٍّ وَلَايَتِي وَ وَلَايَتِي وَلَايَةُ رَبِّي عَهْداً عَهِدَهُ إِلَيَّ رَبِّي وَ أَمَرَنِي أَنْ أُبَلِّغَكُمُوه‏۔


🔴 اے لوگو! 👈🏼 حاضر غائب کو با خبر کرے: جو مجھ پر ایمان لایا اور جس نے میری تصدیق کی اسے میں علی کی ولایت کی وصیت کرتا ہوں، جان لو کہ علی کی ولایت میری ولایت ہے اور میری ولایت میرے رب کی ولایت ہے۔ یہ ایسا عہد و پیمان ہے جسے میرے پروردگار نے مجھ سے لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اس پیغام کو تم تک پہونچاؤں۔


📚 تفسير العياشي، ج‏1، ص334، [سورة المائدة(5): آيت 67]؛ البرهان في تفسير القرآن،ج‏2، ص338، [سورة المائدة(5): آية 67]؛ بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج‏37،ص141۔