علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 29 جون، 2021

سوال کرو تو سمجھنے کے واسطے

 



 

#سوال_کرو_لیکن

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 سَلْ تَفَقُّهاً وَ لَا تَسْأَلْ تَعَنُّتاً فَإِنَّ الْجَاهِلَ الْمُتَعَلِّمَ شَبِيهٌ بِالْعَالِمِ وَ إِنَّ الْعَالِمَ الْمُتَعَسِّفَ شَبِيهٌ بِالْجَاهِلِ الْمُتَعَنِّت‏

 

🔵 سوال سمجھنے کے لئے کرو الجھنے کے لئے نہیں، کہ جاہل بھی اگر سیکھنا چاہے تو وہ عالم جیسا ہے اور عالم بھی اگر صرف الجھنا چاہے تو وہ جاہل جیسا ہے۔

 

بدھ، 23 جون، 2021

دوست اور دوستی میں کمی کے اسباب



#دوست

 

#دوست_اور_دوستی_میں_کمی_کے_اسباب

 

 

📌غصّہ، شرمندگی

 

🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:

 

🔴 إِذَا احْتَشَمَ الْمُؤْمِنُ أَخَاهُ فَقَدْ فَارَقَه‏

🔵 جب کوئی مومن اپنے برادر کو غضبناک اور خجل بناتا ہے تو سمجھو وہ اس سے جدا ہو گیا۔

 

📚 نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص559، حکمت480

 

منگل، 22 جون، 2021

حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام

 


#مناسبت

 

11/ ذی القعدہ 🌹ولادت باسعادت ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام۔

 

🔰ولادت: پنج شنبہ یا جمعہ  11 ذیقعدہ 148ھ۔ شہادت: 23 ذیقعدہ 203ھ

 

🔰والد: حضرت موسی کاظم علیہ السلام۔ والدہ: جناب نجمہ خاتون۔

 

🔰اسم مبارک: علی(علیہ السلام)

 

💎 القاب و کنیت: کنیت ابوالحسن ہے،  القاب بہت زیادہ ہیں،  ان میں سے بعض: سراج اللہ، نور الہدی، قرۃ عین المومنین، مکیدۃ الملحدین، کافی الخلق، الرضی، الرضا، رب السریر، فاضل، صابر، وفی، صدیق وغیرہ۔۔۔ ہیں۔ [دلائل الامامہ، ص183].