علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 20 جولائی، 2020

حضرت امام جواد علیہ السلام

#حضرت_امام_جواد_علیہ_السلام


🏴مناسبت : شہادت امام محمد تقی علیہ السلام

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت ۱۰رجب ۱۹۵ھ اور دوسری روایت کے مطابق ۱۰ یا ۱۵ رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں  ہوئی، آپ(ع) کے والد محترم  عرش علوم الہی کے وہ آفتاب درخشاں حضرت امام رضا علیہ السلام ہیں، مادر گرامی اپنے زمانے کی عظیم خاتون جناب سبیکہ ، جنہیں امام رضا علیہ السلام نے ’’خیزران، نام دیا تھا۔  آپ علیہ السلام کی کنیت ابوجعفر اور منجملہ القاب میں سے جواد، تقی ، باب المراد، قانع، مرتضی ہیں جن میں سے ہرلقب  آپ (ع) کے فضائل و کمالات کی ترجمانی کرتا ہوا نظر آتاہے۔

منگل، 14 جولائی، 2020

توکّل




توکل

علی بن سوید کہتے ہیں: میں نے حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام سے خداوند متعال کے اس قول "و مَن يَتَوَكَّلْ علَى اللّه ِ فَهُوَ حَسْبُهُ اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے۔ الطلاق/3" کے بارے میں استفسار کیا۔

آپ علیہ السلام نے فرمایا:

التَّوَكُّلُ علَى اللّه ِ دَرَجاتٌ؛ مِنها أن تَتَوكَّلَ علَى اللّه ِ في اُمورِكَ كُلِّها، فما فَعلَ بِكَ كُنتَ عَنهُ راضِيا، تَعلَمُ أنّهُ لا يَألُوكَ خَيرا و فَضلاً، و تَعلَمُ أنّ الحُكمَ في ذلكَ لَهُ ، فتَوكَّلْ علَى اللّه ِ بِتَفويضِ ذلكَ إلَيهِ، و ثِقْ بهِ فِيها و في غَيرِها۔

جمعرات، 2 جولائی، 2020

حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام



11 ذی القعدہ 🌹ولادت باسعادت ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام۔

🔰ولادت: پنج شنبہ یا جمعہ  11 ذیقعدہ 148ھ۔ شہادت: 23 ذیقعدہ 203ھ