علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 3 ستمبر، 2022

خدمت خلق



#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#خدمت_خلق


#تعاون


◾️ إعْلَمُوا أنَّ حَوَائِجَ النّاسِ إلَيْكُمْ مِنْ نِعَمِ اللّه ِ عَلَيْكُمْ فَلا تَمَلُّوا النَّعَمَ فَتَتَحَوَّلُ إلي غَيْرِكُمْ. 


◾️جان لو کہ لوگوں کو تمہاری ضرورت تم پر خدا کی نعمتوں میں سے ہے لہذا ان نعتموں سے رنجیدہ و ملول مت ہو  ورنہ یہ دوسروں کو دے دی جائے گی۔


📚 مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج۱۲، ص۳۶۹، باب وجوب حسن جوار النعم بالشكر و أداء الحقوق



✍🏼 ہر نعمت کا ایک خاص شکر ہوتا ہے۔


یہ کہ انسان مال و منصب، عزت و حیثیت کا مالک ہو اور وہ لوگوں کی خدمت اور نصرت کی راہ میں اسے لگا کر نیک قدم اٹھا سکے، خود ایک "اللہ کی نعمت" ہے اور اس کی قدر کرنا چاہئے؛ کیونکہ اس کے ذریعہ، انسان کو بہت سا اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے۔


جب خدا، کسی کو ایسی توفیق دے، تو دن رات اس کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے اسے خیر اور نیکی کا ذریعہ قرار دیا ہے اور بنی نوع بشر کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے۔


بعض لوگ ضرورت مندوں کی رفت و آمد سے تھک جاتے ہیں اور لوگوں کی مدد سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں، یہ ایک طرح سے اس نعمت الہی پر ناشکری ہے۔


جو شخص خستگی کا احساس کرنے لگے اور تنگ آجائے تو خدا خدمت اور نصرت کے اسباب کو  اس  سے سلب کر لیتا ہے اور دوسرے بندے کے سپرد کر دیتا ہے۔


احادیث میں مومنین کی ضرورتوں کے پورا کرنے کے سلسلہ پر اتنا زیادہ ثواب کا ذکر ہوا ہے جو بہت حیران کن ہے۔ جس سماج میں بشر دوستی کا جذبہ زندہ ہو اور لوگ ایک دوسرے کا تعاون کرتے رہیں، ان پر رحمت الہی کی برسات جاری رہتی ہے اور آخرت میں بھی وہ پروردگار کی خاص عنایت کے حامل ہوتے ہیں۔


جو دوسروں کا بوجھ ہلکا کرنے کی طاقت رکھتا ہے وہ کیوں دوسروں کا بوجھ بنے؟


📚حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص۲۷




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor