علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 3 ستمبر، 2022

جزا و سزا

 


#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#جزا_و_سزا


▪️ إعْمَلْ عَمَلَ رَجُلٍ يَعْلَمُ أَنَّهُ مَأْخُوذٌ بِالْإِجْرَامِ مَجْزِيٌّ بِالْإِحْسَانِ‏


▪️ اس شخص کی طرح عمل انجام دو جو جانتا ہے کہ ارتکابِ جرم پر اس کی بازپرس ہو گی اور نیکی کرنے پر اسے جزا سے نوازا جائے گا۔


📚 كنز الفوائد، ج‏2، ص32، فصل من عيون الحكم و نكت من جواهر الكلام.....



▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼 جو چیز انسان کو نیک کام انجام دینے کی ترغیب دیتی ہے وہ جزا اور ثواب کی امید ہے۔


جو چیز انسان کو ارتکابِ جرم اور خلاف ورزیوں سے روکتی ہے وہ سزا کا خوف ہے۔


جو جزا اور ثواب کی امید، اور سزا و عذاب سے خوف رکھتا ہے، اس کے اندر یہ جذبہ اور حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ نیک کام کرے اور برائیوں سے دور رہے۔


خدا نے کائنات کی بنیاد اس پر رکھی ہے کہ ہر شخص اپنے نیک و بد کام کے نتیجہ کو دنیا یا آخرت میں دیکھ لے۔ یہ عدل الہی اور اس کی حکمت کا تقاضا ہے اور قرآن مجید میں بارہا اس پر تاکید کی گئی ہے اور بشر کے مصائب و آلام کو اس کے غلط اعمال کا نتیجہ بتایا گیا ہے اور آخرت کو بھی دنیا کا آئینہ اور اس کا  نتیجہ کہا گیا ہے اور بہشت بریں اور دہکتی ہوئی دوزخ کو لوگوں کے اچھے اور برے کاموں کی جزا اور سزا کے عنوان سے شمار کیا گیا ہے۔


ایسا عقیدہ اور ایمان نیک کاموں کے لئے جذبہ اور حوصلہ کا بھی سبب ہے اور برے اور پست کاموں سے رکنے کا باعث بھی ہوتا ہے۔


لہذا ہماری نیکی اور برائی کا نتیجہ خود ہماری طرف پلٹ کے آتا ہے۔ اگر ہم عمل صالح انجام دینے والے ہونگے تو ہم نے خود کو آراستہ بنایا ہے اور اگر ہم بدکار اور ظالم ہونگے تو ہم نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑی ماری ہے۔


اسی حکمت کی جانب سعدی نے بھی اشارہ کیا ہے:

از مکافات عمل غافل مشو

گندم از گندم بروید جو ز جو


مکافاتِ عمل سے غافل نہ رہنا کیونکہ گندم سے گندم ہی نکلتا ہے اور جو کے ذریعہ جو ہی پیدا ہوتا ہے۔


اور ایسا کون ہوگا جو برائی کا بیج بوئے اور اچھائی کی فصل کاٹے!



📚 حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص ۶۹



https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor