علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 13 ستمبر، 2022

گناہ کا خوف

 


#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#خوف_گناہ


▪️ ایّاکَ اَن تَکونَ مِمَّن یَخافُ عَلَی العِبادِ مِن ذُنوبِهِم وَ یَأمَنُ العُقُوبَةَ مِن ذَنبِهِ


▪️ ایسے لوگوں میں سے نہ ہوجانا جو دوسروں کے سلسلہ میں ان کے گناہوں پر تو فکرمند ہوتے ہیں لیکن اپنے گناہوں پر خود کو سزا سے محفوظ سمجھتے ہیں۔


📚 تحف العقول، ص ۲۴۰، موعظة؛ 


▫️▫️▫️▫️▫️


✍🏼گناہ انسان کے نامۂ اعمال کو سیاہ و سنگین کردیتا ہے اور خدا کی بارگاہ میں انسان کی جوابدہی کو بہت دشوار بنا دیتا ہے،


لہذا گناہوں سے ڈرتے رہنا چاہئے، خواہ دنیا میں اس کے نتائج کی بنا پر خواہ آخرت کے عذاب کے سبب سے، وہ گناہ خود کے ہوں یا دوسروں کے۔


حضرت امام حسین(ع) نے اپنے کلام میں متوجہ فرمایا ہے کہ ہم ان لوگوں میں سے نہ ہوں جو دوسروں کے گناہ کرنے پر ان کے سلسلہ میں فکرمند رہیں اور ان پر عذاب آخرت سے خوف کھائیں لیکن جب خود گناہ کریں تو مطمئن رہیں اور کوئی فکر نہ ہو، گویا ہم نے ضمانت لے رکھی ہو کہ ہم سے کسی طرح کی بازپرس نہیں ہوگی، لیکن دوسروں سے سخت حساب لیا جائے گا!


یہ صورت حال انسان کی غفلت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔


اگر حساب و کتاب ہے تو سب کے لئے ہے ، اور اگر آسودگی اور نجات ہے تو وہ بھی سب کے لئے ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ بعض کے لئے امن کی دیوار کھینچ دی گئی ہو اور وہ اپنے کو خدا کا مقرّب سمجھتے ہوں اور گناہوں کے بوجھ تلے دبے ہونے کے باوجود انہیں کوئی خوف و ہراس نہ ہو۔


کہتے ہیں " خود کور ہستند و بینای مردم" خود کے سلسلہ میں اندھے ہیں اور دوسروں کے بینا؛ یہ بات ایسے ہی لوگوں پر صحیح بیٹھتی ہے، اور اس کا یہ بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ اگر دوسروں کے جرائم پر فکرمند ہوتے ہیں تو تھوڑا سا اپنے بارے میں بھی سوچ لیا کریں۔


📚 حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص۵۲




https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor