علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

پیر، 5 ستمبر، 2022

سلام میں پیش قدمی



#حضرت_امام_حسین_علیہ_السلام


#سلام_میں_پیش_قدمی

 

▪️ لِلسَّلَامِ سَبْعُونَ حَسَنَةً تِسْعٌ وَ سِتُّونَ لِلْمُبْتَدِئِ وَ وَاحِدَةٌ لِلرَّادِّ.

▪️ سلام کے لئے ستّر نیکیاں ہیں۔ ۶۹ انہتر سلام میں ابتداء کرنے والے کے لئے ہیں اور ایک سلام کا جواب دینے والے کے لئے۔

📚  بحار الأنوار (ط - بيروت)، ج۷۵، ص۱۲۰، مواعظ الحسين بن أمير المؤمنين صلوات الله عليهما

 

✍🏼 دوسروں تک پہونچنے اور ملاقات کرنے پر سلام کرنا آداب اسلامی میں ہے

اس کے معنی سامنے والے کے لئے امن و سلامتی کی دعا کے ہیں اور یہ خدا کے ناموں میں سے ہے۔

اخلاقی تعلیمات میں سلام کرنے کو تواضع کی نشانیوں میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ اور یہ دوسروں کا احترام ہے اور خلوص و محبت میں اضافہ کا سبب ہے۔

سلام کے سلسلہ میں جو چیز اہم ہے وہ سلام میں سبقت لے جانا ہے۔

حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کی اخلاقی خصوصیات میں ایک دوسروں کو سلام کرنے میں سبقت اختیار کرنا ہے، یہاں تک کہ بچوں کو بھی سلام کرتے تھے اور فرماتے تھے: میں چاہتا ہوں کہ میری امّت میں یہ ایک پسندیدہ طریقہ اور سنّت بن جائے۔

سلام کرنا مستحب ہے اور اس کا جواب واجب۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مستحب عمل واجب سے زیادہ جزا کا حامل ہے شاید اس کی دلیل یہ ہو کہ سلام کی ابتداء کرنے والا اپنے نفس کو کچل دیتا ہے اور اپنے غرور و تکبر کو توڑ دیتا ہے اور اس نیک کام میں پیش قدم ہوتا ہے۔

بچوں کا ماں باپ کو، شاگرد کا استاد کو اور چھوٹوں کا بڑو کو سلام کرنا ہمارے دین کی تاکیدات میں سے ہے۔

البتہ اگر والدین، بزرگان اور اساتیذ تواضع اور انکساری سے پیش آتے ہیں اور اپنے بچوں، شاگردوں اور چھوٹوں کو سلام کرتے ہیں تو وہ انہیں "سلام میں سبقت" کی عملی تعلیم دیتے ہیں۔

سلام جیسی سنّت کو فراموش نہ کریں۔

📚 حکمت ہائے حسینی، جواد محدثی، ص ۳۹


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor