علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 28 اگست، 2021

صدائے ھل من ناصر اور ہماری ذمہ داری


 

#ھل_من_ناصر


✍🏼 حضرت سید الشہداء علیہ السلام نے یوم عاشورا آواز دی: #هل_من_ناصر ينصر الذرية الاطهار [كلمات الإمام الحسين (ع)- الشيخ الشريفي، ج2، ص2] #هل_مِن_ناصر ينصرنا و #هل_مِن_ذابٍّ عن حرم رسول الله [: أضواء على ثورة الحسين، ج10، ص1] 

کیا کوئی ہے جو اہل بیت اطہار کی مدد کرے، کیا کوئی ہے جو ہماری مدد کرے اور کیا کوئی ہے جو خانوادۂ رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ کا دفاع کرے؟


←  واقعہ عاشورا کے بعد بہت سی آوازوں کے ذریعہ صدائے لبیک بلند ہوئی:


 1️⃣ توابین کے ذریعہ: 


توّابین: جنہوں نے سن 61ھ میں خود کو کربلا میں نہیں پہونچایا تھا  اور اپنے کئے پر شرمندہ ہوتے ہوئے سن 65 ھ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے لئے قیام کیا اور ''يا لثارات الحسين'' ‏کا نعرہ بلند کرتے ہوئے میدان کارزار میں کود پڑے [در سوگ امير آزادى ( ترجمه مثير الأحزان )، ص387، بپا خيزيد! ....]؛ اور عین الوردہ میں لشکر شام کے سامنے اپنی شہادت کا نذرانہ پیش کر دیا.


*« لیکن #دیر_سے »* . 


2️⃣ مدینہ کے لوگوں کے ذریعہ 


واقعہ عاشورا کے بعد سن 63 ھ میں مدینہ کے لوگوں نے یزید کے خلاف قیام کیا۔ تو شامیوں نے ہولناک سفاکیت کا مظاہرہ کیا اور مدینہ کے لوگوں کی جان و مال و ناموس کو تین دن تک کے لئے اپنے لشکر پر حلال قرار دیا۔ جس کے نتیجے میں حاملانِ قرآن و صحابہ کرام کی بڑی تعداد نے جام شہادت پیا، انس بن مالک کہتے ہیں: "قُتِلَ يَوْمَ الْحَرَّةِ سَبْعُمِائَةِ رَجُلٍ مِنْ حَمَلَةِ الْقُرْآنِ فِيهِمْ ثَلَاثَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ص"  [بحار الأنوار (ط - بيروت) ؛ ج‏18 ؛ ص125] یوم حرہ میں سات سو حاملانِ قرآن شہید ہوئے جس میں نبی کریم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے تین صحابی بھی تھے۔


*« لیکن #دیر_سے »* .


3️⃣ جناب مختار رح کے ہمرکاب


توابین کے بعد سن 66ھ میں جناب مختار کی معیّت میں دل شکستہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کو خوشنود کرنے کے لئے نیز طالبین خون حسین علیہ السلام و دمائے اہل بیت علیہم السلام کے عنوان سے ‏ "يَا لَثَارَاتِ الْحُسَيْن"‏ کے نعرے کے ساتھ اہل عراق کو دعوت دی [الأمالي (للطوسي)، ص241، [9] المجلس التاسع]  اور ہزاروں لوگوں نے کوفہ میں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے لئے قیام کیا اور یکے بعد دیگرے ظالمین و فاسقین کو صفحۂ ہستی سے مٹاتے ہوئے اپنی شہادت کا نذرانہ دے دیا۔


*«لیکن #دیر_سے»* .



▪️▪️کہاں وہ یومِ عاشورا اپنے آقا علیہ السلام کی آواز پر بر وقت اٹھنے والی صدائے لبیک، اور کہاں دیر سے اٹھنے والی ہزاروں صدائے لبیک!


❗️کتنا فرق ہے ان دونوں میں!



👈🏼خیال رہے:


✍🏼 ان سے آگے نکل جانے والا دین سے خارج، ان سے پیچھے رہ جانے والا نابود ہونے والا ہے اور ان کے ساتھ رہنے والا حق تک پہونچنے والا ہے۔


▪️الْمُتَقَدِّمُ لَهُمْ مارِقٌ، وَالْمُتَاَخِّرُ عَنْهُمْ زاهِقٌ وَاللّازِمُ لَهُمْ لاحِقٌ۔ [المزار الكبير (لابن المشهدي)، ص401، ما يقال كل يوم منه: .....]




https://t.me/klmnoor



https://www.facebook.com/klmnoor