علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

جمعرات، 26 اگست، 2021

حضرت امام حسین علیہ السلام اور لشکر حر کا آخری فرد




#امام_حسین_علیہ_السلام 


#رحمة_الله_الواسعة



◾️قالَ عَلِيُّ بْنُ الطَّعَّانِ الْمُحَارِبِيُّ كُنْتُ مَعَ الْحُرِّ يَوْمَئِذٍ فَجِئْتُ فِي آخِرِ مَنْ جَاءَ مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا رَأَى الْحُسَيْنُ ع مَا بِي وَ بِفَرَسِي مِنَ الْعَطَشِ قَالَ أَنِخِ الرَّاوِيَةَ وَ الرَّاوِيَةُ عِنْدِي السِّقَاءُ ثُمَّ قَالَ يَا ابْنَ أَخِي أَنِخِ الْجَمَلَ فَأَنَخْتُهُ فَقَالَ اشْرَبْ فَجَعَلْتُ كُلَّمَا شَرِبْتُ سَالَ الْمَاءُ مِنَ السِّقَاءِ فَقَالَ الْحُسَيْنُ ع اخْنِثِ السِّقَاءَ أَيِ اعْطِفْهُ فَلَمْ أَدْرِ كَيْفَ أَفْعَلُ فَقَامَ فَخَنَثَهُ فَشَرِبْتُ وَ سَقَيْتُ فَرَسِي.



◾️على بن طعان محاربى کہتا ہے:



میں اس دن حر کے لشکر میں تھا، میں حر کے لشکر میں سے آخری شخص تھا جو حسین بن علی ع کے لشکر کے پاس پہونچا۔ 



جس وقت حسین‌ بن‌ علی علیہما السلام نے میری اور میرے گھوڑے کی #پیاس کی شدت کا عالم دیکھا تو فرمایا:



« أنِخِ الرّاويَة ...



آبکش شتر کو بٹھا دو، میری زبان میں الرّاويَة سے مراد مشک ہے لہذا میں آپ علیہ السلام کا مقصد سمجھ نہ سکا۔ 



تو پھر آپ علیہ السلام نے فرمایا: 



« يَابْنَ اْلاَخ أنِخِ اْلجَمَل


 

اے فرزندِ برادر! اونٹ کو بٹھا دے» 



میں نے اونٹ کو بٹھایا، آپ علیہ السلام نے فرمایا: اب پانی پی لو۔



میں جیسے ہی پانی پینا چاہتا تھا، پانی مشک کے دہانے سے باہر گرنے لگتا تھا۔



حضرت نے فرمایا: مشک کو نیچے کرو یعنی اسکے دہانے کو اپنی طرف کر لو۔ 



میں بدحواسی کے عالم میں سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ کیسے یہ کام کروں،


تو آپ علیہ السلام خود اٹھے اور مشک کے رخ کو موڑ دیا، تو میں نے خود بھی پانی پیا اور اپنے گھوڑے کو بھی سیراب کیا۔ 



📚 الإرشاد في معرفة حجج الله على العباد، ج‏2، ص78، ما جرى بين الإمام الحسين ع و الحر الرياحي .....




https://t.me/klmnoor



https://www.facebook.com/klmnoor