علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

ہفتہ، 7 اگست، 2021

قدر شناسی


 

#قدر_شناسی


#اپنی_قدر_کریں


🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام:


🔴 ليْسَ مَنِ‏ ابْتَاعَ‏ نَفْسَهُ‏ فَأَعْتَقَهَا كَمَنْ بَاعَ نَفْسَهُ فَأَوْبَقَهَا.


🔵 جو شخص اپنے نفس کو خرید کر آزاد کردے وہ اس کی طرح نہیں  ہے جو اپنے کو بیچ ڈالے اور نابود کردے۔


📚الإرشاد في معرفة حجج الله على العباد، ج‏1، ص298، كلامه ع في الحكمة و الموعظة


✍🏼حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا ہے:


1️⃣ جو اپنے نفس کو خرید لیتے ہیں اور آزاد کردیتے ہیں۔

2️⃣جو خود کو بیچ ڈالتے ہیں اور غلام بن جاتے ہیں۔


🔰 اس روایت میں انسان کے نفس کو ایک غلام سے تشبیہ دی گئی ہے کہ جو دوسرے کی ملکیت میں ہوا کرتا ہے؛ آزاد انسان وہ ہے جو اپنے نفس کو خرید کر آزاد کردے۔ دوسرے لفظوں میں: انسان اسیر ہے؛ کبھی شہوتوں کی زنجیروں میں، کبھی مقام و منصب کی قید میں، تو کبھی اہل و عیال کے حصار میں اور کبھی اوہام و خیالات کی تاریکیوں میں۔ اسے چاہئے کہ خود کو ان زنجیروں سے آزاد کرلے نہ یہ کہ خود کو ان چیزوں کے عوض بیچ ڈالے، اور غلام بن جائے۔


⭕️ ویسے کیوں کچھ لوگ خود کو بیچ دیا کرتے ہیں؟


✅ انہوں نے اپنی قیمت کو نہیں پہچانا ہے؛ وہ نہیں جانتے کہ انسان کے اندر ایسی قوت اور صلاحیت پائی جاتی ہے کہ ملائک سے بھی آگے نکل جائے اور انکا رہبر و راہنما ہو جائے، اس سے بھی بڑھ کر روئے زمیں پر خلیفۃ اللہ قرار پائے۔ لہذا جو اپنے کو بیچ ڈالتا ہے حقیقت میں وہ خود کو نہیں پہچانتا۔  اپنے کو وہی شخص بیچتا ہے جو اپنی قدر و منزلت سے واقف نہیں ہوتا، یا اس کے عوض میں ملنے والی ناچیز قیمت کو نہیں جانتا ہے۔ مثال کے طور پر اپنے اقدار کو ہوا اور ہوس کے عوض بیچ دیتا ہے؛ یا وہ اپنی قدر و قیمت کو نہیں جانتا یا اس نے ہوا و ہوس کی پستی کو نہیں سمجھا ہے۔


👈🏼 حضرت امیر المومنین علیہ السلام ایک روایت میں فرماتے ہیں: 


🔴 إنَّهُ لَيْسَ لِأَنْفُسِكُمْ ثَمَنٌ‏ إِلَّا الْجَنَّةَ فَلَا تَبِيعُوهَا إِلَّا بِهَا


🔵 تمہارے نفس کی قیمت جنت (اور رضائے حق) کے سوا کوئی چیز نہیں ہوسکتی،  لہذا اس سے کم پر اسے نہ بیچنا۔ 


📚نهج البلاغة (للصبحي صالح)، ص556، حکمت 556۔


✍🏼اس روایت کے مطابق پورے عالم میں نفس انسان کا خریدار فقط ایک ہی ہے اور اسکی قیمت بھی ایک ہے اور وہ خدا ہے جو جنت اور اپنی مرضی کو اس کے عوض عطا کرتا ہے۔


▫️ہر شخص انہیں دو گروہوں میں سے کسی ایک سے ہے.


⚠️ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہم کس گروہ سے ہیں۔


📚110سرمشق از سخنان حضرت علی علیہ االسلام ، حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی دام ظلہ، ص52۔ 


https://t.me/klmnoor


https://www.facebook.com/klmnoor