#زیارت_امام_حسین_علیہ_السلام
⚪️
أنَّ اَلنَّبِيَّ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ كَانَ يَوْماً جَالِساً وَ حَوْلَهُ
عَلِيٌّ وَ فَاطِمَةُ وَ اَلْحَسَنُ وَ اَلْحُسَيْنُ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ؛
فَقَالَ لَهُمْ: كَيْفَ بِكُمْ إِذَا
كُنْتُمْ صَرْعَى وَ قُبُورُكُمْ شَتَّى؟
فَقَالَ اَلْحَسَنُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ:
أَ نَمُوتُ مَوْتاً أَوْ نُقْتَلُ قَتْلاً ؟
فَقَالَ: يَا بُنَيَّ! بَلْ تُقْتَلُ
بِالسَّمِّ ظُلْماً وَ يُقْتَلُ أَخُوكَ ظَمَأً وَ يُقْتَلُ أَبُوكَ ظُلْماً وَ
تُشَرَّدُ ذَرَارِيُّكُمْ فِي اَلْأَرْضِ
فَقَالَ اَلْحُسَيْنُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ:
وَ مَنْ يَقْتُلُنَا؟
قَالَ: شِرَارُ اَلنَّاسِ
قَالَ: فَهَلْ يَزُورُنَا أَحَدٌ؟
قَالَ: نَعَمْ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي
يُرِيدُونَ بِزِيَارَتِكُمْ بِرِّي وَ صِلَتِي فَإِذَا كَانَ يَوْمُ اَلْقِيَامَةِ
جِئْتُهُمْ وَ أُخَلِّصُهُمْ مِنْ أَهْوَالِهِ۔
🔵 ایک
دن حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کسی جگہ تشریف فرما تھے؛
حضرت امیر المومنین، فاطمہ زہرا، حسن اور حسین
علیہم السلام بھی آپ کے پاس تھے۔
حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
ان سے فرمایا: اس وقت کیسا محسوس کروگے جب آپ سب لوگ ایک دوسرے الگ ہونگے اور آپ کی
قبریں مخلتف مقامات پر ہونگی؟
امام حسن علیہ السلام نے سوال کیا: یا رسول
اللہ! ہم قدرتی موت سے مریں گے یا شہید کئے جائیں گے؟
تو فرمایا: میرے بیٹے! بلکہ تمہیں زہر سے شہید
کیا جائے گا اور تمہارے بھائی کو پیاسا مارا جائے گا اور تمہارے بابا کو ظلم سے شہید
کیا جائے گا۔ اور تمہاری اولادیں ساری دنیا میں پھیلی ہونگی۔
پھر
امام حسین علیہ السلام نے سوال کیا: اور ہمیں کون قتل کرے گا؟
فرمایا: بدترین لوگ۔
عرض کیا: آیا کوئی ہماری زیارت کو بھی آئے گا؟
فرمایا: ہاں ہماری امّت کا ایک گروہ تمہاری زیارت
کے ذریعہ نیکی اور احسان کے مقصد سے آئے گا۔ لہذا جب قیامت کا دن ہوگا میں انکے
پاس جاؤنگا اور اور انہیں محشر کے خوف اور سختیوں سے نجات دونگا۔
📚 الخرائج
و الجرائح، ج2، ص491۔
https://www.facebook.com/klmnoor