• حضرت امام سجاد(ع) کا نام کیا ہے؟ علی(ع)
• حضرت امام سجاد(ع) کے دو مشہور القاب کون سے ہیں؟ سجاد، زین العابدین
• حضرت امام سجاد(ع)کی کنیت کیا ہے؟ ابومحمد
• حضرت امام سجاد(ع) کون سے امام ہیں؟ چوتھے امام
• حضرت امام سجاد(ع) کے والد کا نام؟ حضرت امام حسین(ع)
• حضرت امام سجاد(ع) کی والدہ کانام؟ جناب شهربانو
• حضرت امام سجاد(ع) کی تاریخ ولادت؟ 5 شعبان یا 15 جمادی الاولی
• حضرت امام سجاد(ع) کی کس سنہ میں ولادت ہوئی؟ 38 هجری میں
• حضرت امام سجاد(ع) کی جائے پیدائش؟ مدینه منورہ
• حضرت امام سجاد(ع) نے کتنے برس امامت کے فرائض انجام دیے؟ 35 سال
• حضرت امام سجاد(ع) کا سن مبارک کیا ہے؟ 57 سال
• حضرت امام سجاد(ع) کی تاریخ شهادت کیا ہے؟ 12 یا25 محرم الحرام
• حضرت امام سجاد(ع) نے کس سال شہادت پائی؟ 95 قمری
• حضرت امام سجاد(ع)کی جائے شهادت کیا ہے؟ مدینه منوره
• حضرت امام سجاد(ع)کی شهادت کیسے ہوئی ؟ هشام بن عبد الملک کے ذریعہ مسموم ہوئے
• حضرت امام سجاد(ع)کہاں دفن ہیں؟ قبرستان بقیع میں
• حضرت امام سجاد(ع) کس عمر میں درجہ امامت پر فائز ہوئے ؟ 23برس کی عمر میں
• حضرت امام سجاد(ع) کی دعاؤں کے مجموعہ کا کیا نام ہے؟ صحیفه سجادیه
• صحیفه سجادیه میں کتنی دعائیں ہیں ؟ 54 دعائیں
• کون سی کتاب اخت قرآن،انجیل اهل بیت و زبور آل محمد کے نام سے معروف ہے؟ صحیفه سجادیه
• حضرت امام سجاد(ع) کی کتاب کا نام کیا ہے ؟ رساله حقوق
• حضرت امام سجاد(ع)نے کتنی مرتبہ حج کے فرائض انجام دیئے؟ 20 مرتبہ۔
• کس نے سب سے پہلے امام حسین (ع) کی تربت کی سجدہ گاہ اور تسبیح کے ساتھ نماز پڑھی؟
حضرت امام سجاد(ع)
• دعائے ابو حمزهٔ ثمالی کس امام معصوم سے ہے؟ حضرت امام سجاد(ع)
• حضرت امام سجاد(ع) کس امام کے داماد تھے؟ حضرت امام حسن مجتبی(ع)
• حضرت امام سجاد(ع) کی کتنی اولادیں تھیں؟ 11بیٹے اور 4 بیٹیاں
• حضرت امام سجاد(ع) کی ولادت کے وقت کون امام تھا؟ امام علی(ع)
• حضرت امام سجاد(ع) کی شہادت کے وقت کون خلیفہ تھا؟ ولید بن عبدالملک
🔘🔘🔘🔘🔘