◼️حضرت امام صادق علیہ السلام
📜قالَ لِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع يَا مِسْمَعُ أَنْتَ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ أَ مَا تَأْتِي قَبْرَ الْحُسَيْنِ ع قُلْتُ لَا أَنَا رَجُلٌ مَشْهُورٌ عِنْدَ أَهْلِ الْبَصْرَةِ وَ عِنْدَنَا مَنْ يَتَّبِعُ هَوَى هَذَا الْخَلِيفَةِ وَ عَدُوُّنَا كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ القَبَائِلِ مِنَ النُّصَّابِ وَ غَيْرِهِمْ وَ لَسْتُ آمَنُهُمْ أَنْ يَرْفَعُوا حَالِي عِنْدَ وُلْدِ سُلَيْمَانَ فَيُمَثِّلُونَ بِي قَالَ لِي أَ فَمَا تَذْكُرُ مَا صُنِعَ بِهِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَتَجْزَعُ قُلْتُ إِي وَ اللَّهِ وَ أَسْتَعْبِرُ لِذَلِكَ حَتَّى يَرَى أَهْلِي أَثَرَ ذَلِكَ عَلَيَّ فَأَمْتَنِعُ مِنَ الطَّعَامِ حَتَّى يَسْتَبِينَ ذَلِكَ فِي وَجْهِي قَالَ رَحِمَ اللَّهُ دَمْعَتَكَ- أَمَا إِنَّكَ مِنَ الَّذِينَ يُعَدُّونَ مِنْ أَهْلِ الْجَزَعِ لَنَا وَ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ لِفَرَحِنَا وَ يَحْزَنُونَ لِحُزْنِنَا وَ يَخَافُونَ لِخَوْفِنَا وَ يَأْمَنُونَ إِذَا أَمِنَّا أَمَا إِنَّكَ سَتَرَى عِنْدَ مَوْتِكَ حُضُورَ آبَائِي لَكَ- وَ وَصِيَّتَهُمْ مَلَكَ الْمَوْتِ بِكَ وَ مَا يَلْقَوْنَكَ بِهِ مِنَ الْبِشَارَةِ أَفْضَلُ وَ لَمَلَكُ الْمَوْتِ أَرَقُّ عَلَيْكَ وَ أَشَدُّ رَحْمَةً لَكَ مِنَ الْأُمِّ الشَّفِيقَةِ عَلَى وَلَدِهَا
🗒مسمع بن عبد الملک کردین بصری کہتے ہیں حضرت ابو عبد اللَّه عليه السّلام نے مجھ سے فرمایا: اے مسمع تم اہل عراق سے ہو، کیا قبر حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جاتے ہو؟
عرض کیا: نہیں، میں بصرہ والوں کے درمیان معروف ہوں ، ہمارے درمیان ایسے لوگ ہیں جو اس خلیفہ کی پیروی کرتے ہیں اور ناصبی اور دوسرے قبیلوں میں ہمارے کافی دشمن ہیں اور میں اس سے امان میں نہیں ہوں کہ وہ لوگ ابن سلیمان کو میری خبر دیں اور میرا وہ حال کریں کہ دوسروں کے لئے عبرت بن جائے ۔
امام(ع) نے مجھ سے فرمایا: کیا ان کے مصائب کو یاد کرتے ہو؟
عرض کیا: جی ہاں۔
فرمایا:غمگین ہوتے ہو؟
عرض کیا:جی، خدا کی قسم امام(ع) کے مصائب پر اتنا اندوہ ناک اور گریہ کناں ہوتا ہوں کہ میرے اہل و عیال بھی اس کا اثر دیکھ لیتے ہیں، اور اتنا پریشان ہوتا ہوں کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیتا ہوں اور میرے چہرے سے غم کے آثار نمایاں ہوتے ہیں۔
💠امام فرماتے ہیں: خدا تمہارے اشکوں پر رحمت نازل کرے( اشکو ں کی بنا پر تم پر رحمت نازل کرے)
👈جان لو کہ تمہارا شمار ان لوگوں میں ہے جو ہمارے واسطے اشک بہاتے ہیں اور ہماری خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ہمارے غم میں غم مناتے ہیں، ہمارے خوف میں خوف کھاتے ہیں اور ہماری امان کے وقت امان میں ہوتے ہیں۔
💎تمہیں معلوم رہے کہ موت کے وقت عنقریب میرے اجداد کو اپنے سرہانے دیکھوگے کہ وہ ملک الموت سے تمہاری سفارش کریں گے،
💎اور جو بشارت دیں گے سب سے افضل ہوگی۔
💎اور ملک الموت تمہارے لئے مہربان اور شفیق ماں سے بھی زیادہ مہربان ہوگا۔
📚كامل الزيارات،ص101، الباب الثاني و الثلاثون ثواب من بكى على الحسين بن علي ع
🏴🏴🏴🏴🏴