💐 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَالِهِ،
بارالہا! محمد(ص) اور ان کی آل (ع) پر رحمت نازل فرما،
💐 واكْفِنى ما يَشْغَلُنِى الاِْهْتِمامُ بِهِ،
اور مجھے ہر اس چیز سے بے نیاز فرما جس کی فکر نے مجھے خود میں مشغول کر رکھا ہے
💐 واسْتَعْمِلْنى بِما تَسْئَلُنى غَداً عَنْهُ۔۔
اور مجھے اس کام میں مشغول کردے جس کے بارے میں کل تو مجھ سے حساب لے گا اور سوال کریگا۔
📚دعائے مکارم الاخلاق، صحیفه سجادیه، دعا نمبر20۔
✍🏻 حضرت امام سجاد علیہ السلام دعا کے اس فقرے میں معبود سے چاہتے ہیں کہ جو چیز انہیں اپنے میں مشغول کرلے اس میں معبود مدد کرے۔
یعنی وہ کوئی ایسی راہ دکھائے جس سے وہ اہم کاموں کی طرف متوجہ ہوں اور انہیں انجام دیں اور عمر کو برباد نہ کریں ، اور دوسرے جملہ میں اہم کام کو بیان فرمایا ہے یعنی وہ امور جن کا موت کے بعد سوال ہوگا۔
🔸 کس چیز کے بارے میں سوال ہوگا ؟
✍🏻 روایات کے مطابق عالم برزخ میں جس چیز کے بارے میں سوال ہوگا وہ سوال عقائد کے سلسلہ میں ہیں.
جیسا کہ ایک روایت میں حضرت امام سجاد علیہ السلام منکر و نکیر کے سوالوں کے بارے میں فرماتے ہیں:
📜...أَلَا وَ إِنَّ أَوَّلَ مَا يَسْأَلَانِكَ عَنْ رَبِّكَ الَّذِي كُنْتَ تَعْبُدُهُ وَ عَنْ نَبِيِّكَ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكَ وَ عَنْ دِينِكَ الَّذِي كُنْتَ تَدِينُ بِهِ وَ عَنْ كِتَابِكَ الَّذِي كُنْتَ تَتْلُوهُ وَ عَنْ إِمَامِكَ الَّذِي كُنْتَ تَتَوَلَّاهُ وَ عَنْ عُمُرِكَ فِيمَا أَفْنَيْتَ وَ عَنْ مَالِكَ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبْتَهُ وَ فِيمَا أَنْفَقْتَهُ فَخُذْ حِذْرَكَ وَ انْظُرْ لِنَفْسِكَ وَ أَعِدَّ الْجَوَابَ قَبْلَ الِامْتِحَانِ وَ الْمُسَاءَلَةِ وَ الِاخْتِبَار....
🍃 جان لو! کہ سب سے پہلے وہ دونوں تم سے
✅تمہارے پروردگار کے سلسلہ میں سوال کریں گے، جس کی تم عبادت کیا کرتے تھے؟
✅تمہارے پیغمبر کے بارے میں، جنہیں تمہارے لئے بھیجا گیا ۔
✅تمہارے دین کے سلسلہ میں، جس پر تمہارا عقیدہ تھا۔
✅تمہاری کتاب کے بارے میں، جس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
✅تمہارے امام کے سلسلہ میں، جس سے دوستی کا دم بھرتے تھے۔
☘️ اسکے بعد
🔹 زندگی کے سلسلہ میں کہ اسے کس چیز میں گذاری؟
🔹تمہارے مال و ثروت کے سلسلہ میں کہ کہاں سے کمایا؟
🔹اور کس راہ میں خرچ کیا؟
⚠️لہذا ! ہوشیار رہو، اور اپنے بارے میں غور کرو، اور امتحان ، اور حساب و کتاب اور اختبار سے پہلے جواب تیار کرلو۔
📚الكافي (ط - الإسلامية)، ج8، ص 73، كلام علي بن الحسين ع؛ تحف العقول، ص 249، موعظته ع لسائر أصحابه و شيعته و تذكيره إياهم كل يوم جمعة۔
🔵🔵🔵🔵🔵