علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

منگل، 21 جنوری، 2020

#خوشگوار_زندگی میں اخلاق کا کردار


خوش اخلاقی باعث محبت


🌷حضرت امام علی علیہ السلام

🔴 منْ حَسُنَ خُلُقُهُ كَثُرَ مُحِبُّوهُ وَ أَنِسَتِ النُّفُوسُ بِه‏

🔵 جس کا اخلاق اچھا اور نیک ہو اسکے چاہنے والے زیادہ ہوتے ہیں اور لوگوں کے قلب اسی سے مانوس ہوتے ہیں.

اتوار، 3 نومبر، 2019

نیک کاموں میں سبقت

#نیک_کام_میں_سبقت

🔘حضرت امام حسین علیہ السلام🔘

🔵أيُّهَا النَّاسُ نَافِسُوا فِي الْمَكَارِمِ، وَ سَارِعُوا فِي الْمَغَانِمِ

🔴اے لوگو! نیک کام اور اچھے اخلاق میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو، نیک فرصت اور بہشتی غنیمت کے حصول میں پیش قدمی کرو.

📚نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص81، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

آہ رسول خدا(ص) ہائے امام حسن


◼️آہ رسول خدا(ص) ہائے امام حسن(ع)◼️


🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴🏴
رسول خدا(ص) جانتے تھے۔۔۔  اچھی طرح جانتے تھے کہ۔۔۔ دنیا سے جانے کا وقت قریب ہے، آخری مہینوں کے ایام۔۔۔۔ آپ(ص) کے ارشادات کا لہجہ۔۔۔۔ کچھ بدلا بدلا سا ہے۔۔۔۔ایسا لگتا ہے۔۔۔ وصیتیں فرمارہے ہوں۔۔۔ حج کا زمانہ ہے۔۔۔۔ فرماتے ہیں: أيها الناس اسمعوا قولي فلعلي لا ألقاكم بعد عامي هذا بهذا الموقف أبدا
اے لوگو! میری باتوں کو سنو شاید اس سال کے بعد یہاں پر ملاقات نہ ہوسکے۔ [الكامل في التاريخ ابن الأثير، ج۱، ص۳۵۱۔ تاريخ الأمم والملوك، الطبري، ج۲، ص۲۰۵۔]