علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔

علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات

اتوار، 3 نومبر، 2019

نیک کاموں میں سبقت

#نیک_کام_میں_سبقت

🔘حضرت امام حسین علیہ السلام🔘

🔵أيُّهَا النَّاسُ نَافِسُوا فِي الْمَكَارِمِ، وَ سَارِعُوا فِي الْمَغَانِمِ

🔴اے لوگو! نیک کام اور اچھے اخلاق میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو، نیک فرصت اور بہشتی غنیمت کے حصول میں پیش قدمی کرو.

📚نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص81، لمع من كلام الإمام‏[الشهيد سيد شباب أهل الجنة أبى عبد الله‏] الحسين بن علي عليهما السلام


✍🏼سماج کا ہر ایک شخص، اور طبقہ مقابلہ آرائی میں مصروف ہے۔

🔸کہیں مال و دولت کے جمع کرنے کا مقابلہ ہے تو کوئی مقام و منصب کی ہوڑ؛ کہیں علم و ہنر کے ذریعہ نبرد آزمائی ہے تو کوئی جسمانی طاقت و قدرت کا مظاہرہ؛ کہیں دین کے نام پر کچھ کام کرکے نام کمانے کی خواہش تو کہیں دوسروں کی کوششوں پر پانی پھیر کے اپنے کو اونچا دکھانے کی چاہت؛ کہیں ریاکاری کے ذریعہ شرافت کسب کرنے کی تمنّا تو کہیں مکّاری کے ذریعہ اظہار برتری۔۔۔۔

🔹ایسے میں کچھ ایسے بھی ہیں جو مکارم اخلاق میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وادی ایمان و اخلاص میں قدم رکھتے ہیں اور وقتی نام و نمود کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہمیشہ کے عزّت و افتخار، کمال و سربلندی کی طرف پیش قدمی کرتے نظر آتے ہیں، ایسی راہ پر چلتے ہیں جس کی طرف حضرت سید الشہداء علیہ السلام نے اشارہ کیا ہے: أَيُّهَا النَّاسُ نَافِسُوا فِي الْمَكَارِمِ، وَ سَارِعُوا فِي الْمَغَانِمِ (وَ لَا تَحْتَسِبُوا بِمَعْرُوفٍ) لَمْ تُعَجِّلُوهُ، وَ اكْتَسِبُوا الْحَمْدَ بِالنُّجْحِ، وَ لَا تَكْتَسِبُوا بِالْمَطْلِ ذَمّاً، فَمَهْمَا يَكُنْ لِأَحَدٍ عِنْدَ أَحَدٍ صَنِيعَةٌ لَهُ رَأَى أَنَّهُ لَا يَقُومُ بِشُكْرِهَا فَاللَّهُ لَهُ بِمُكَافَاتِهِ، فَإِنَّهُ أَجْزَلُ عَطَاءً وَ أَعْظَمُ أَجْراً.


⭕️اے لوگو! نیک کام اور اچھے اخلاق  میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو، نیک فرصت اور بہشتی غنیمت کے حصول میں پیش قدمی کرو، جس نیک کام کے لئے جلدی نہیں کی اسے اپنی اچھائیوں میں شمار نہ کرو، کامیابی و کامرانی کے ذریعہ قابل تعریف بنو، نیک کاموں میں سستی اور کاہلی کے ذریعہ باعث مذمّت مت بنو؛ اگر کوئی کسی کے ساتھ نیکی کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ وہ اس کا شکریہ ادا نہیں کررہا ہے تو [رنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں] خدا اس کے عوض جزا دینے والا ہے؛ اور اس کی عطا دوسروں سے کہیں زیادہ جزیل، اور اس کا اجر کئی درجہ عظیم ہے۔